ETV Bharat / bharat

Congress President Visits Abul Kalam Mazar کانگریس کے نو منتخب صدر نے مولانا آزاد کے مزار پر حاضری دی

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 5:04 PM IST

دہلی کے جامع مسجد علاقے میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر کانگریس کے نو منتخب صدر ملک ارجن کھڑگے نے حاضری دی۔ صدر بننے کے بعد ملک ارجن کھڑگے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ Congress President Visits Abul Kalam Mazar

کانگریس کے نو منتخب صدر نے مولانا آزاد کے مزار پر حاضری دی

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد علاقے میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے حاضری دینے پہنچے۔ صدر بننے کے بعد ملکارجن کھڑگے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ مولانا ابوالکلام آزاد کو کانگریس کے رہنما مکمل طور پر بھلا بیٹھے تھے حالانکہ پہلے ان کے مزار پر کانگریس کے تمام سیاسی رہنما حاضری دینے آتے تھے لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے کانگریس کی قیادت نے ان کے مزار پر آنا ہی چھوڑ دیا تھا لیکن اب نو منتخب صدر کی حاضری نے ایک بار پھر سے مسلمانوں کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش کی ہے۔ Congress President Visits Abul Kalam Mazar

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ممبر آف پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے کانگریس کی قیادت کو مولانا ابوالکلام کے مزار پر آنے کی دعوت دے رہے تھے اور آخر کار میری یہ کوشش کامیاب ہو گئی۔ وہیں کانگریس کے سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور ترجمان میم افضل نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ دوسری طرف ہماری بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی صدارت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی بنیاد پر جو لوگ ہمیں تقسیم کرنے کی سیاست کر رہے ہیں ان کو شکست دینے کے لیے یہ قدم سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کانگریس نے مولانا آزاد کو بھلا دیا'

واضح رہے کہ مولانا ابو الکلام آزاد سال 1923 میں کانگریس صدر رہے ہیں، انہیں ملک کا پہلا وزیر تعلیم ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہیں ملک کا سب سے بڑا اعزاز بھارت رتن بھی دیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سب سے کم عمر کا صدر رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مولانا ابو الکلام آزاد ہی وہ شخص تھے، جنہوں نے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر ملک کے مسلمانوں سے بھارت میں رہنے کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.