ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Disqualification Case راہل کے خلاف تیز رفتاری سے انتقامی کارروائی ہورہی ہے، کھڑگے - کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف کارروائی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی معاملے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف انتقامی اور جلد بازی میں قدم اٹھا رہی ہے لیکن کانگریس اس کا مقابلہ کرے گی۔

راہل کے خلاف تیز رفتاری سے انتقامی کارروائی ہورہی ہے، کھڑگے

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 10:30 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف انتقامی اور جلد بازی میں قدم اٹھا رہی ہے لیکن کانگریس اس کا مقابلہ کرے گی۔ کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کرنا جلد بازی اور انتقامی جذبے سے اٹھایا گیا قدم ہے اور کانگریس اس معاملے پر قانونی طریقے سے قدم اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دیگر ایم پی کی رکنیت ختم کرنے کا حکومت نے قدم اٹھایا لیکن یہ قدم غلط تھا اور ہائی کورٹ نے بھی اس کے خلاف فیصلہ دیا تھا، لیکن جب معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو لوک سبھا کے اسپیکر نے سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل ہی ان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ غور طلب ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد فیصل کی رکنیت لوک سبھا سکریٹریٹ نے جنوری میں قتل کے ایک معاملے میں انہیں 10 سال کی سزا ملنے کے بعد ختم کردی تھی جسے ہائی کورٹ نے غلط بتایا۔

سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہونے سے پہلے ہی ان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ راہل گاندھی کے خلاف کس طرح کی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ہم اس کا سامنا کریں گے اور ہماری قانونی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ گاندھی کے معاملے پر گمراہ کرنے سے متعلق وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر انہوں نے کہا کہ میں ان کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ وزیر داخلہ ہمیشہ گمراہ کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں۔ گاندھی کو نااہل قرار دئے جانے کے معاملے میں تیز رفتاری سے کام کیا گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ملک میں اور کہیں بھی پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualification case راہل گاندھی کے معاملے میں اپوزیشن کانگرس کے ساتھ متحد، سلمان خورشید

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.