بادامی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس کا 85 فیصد کمیشن کا ٹریک ریکارڈ ہے اور وہ کبھی بھی عوام کے مفاد میں کام نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، 'جس پارٹی کا 85 فیصد کمیشن کا ٹریک ریکارڈ ہو، وہ کبھی بھی عوام کے مفاد میں کام نہیں کر سکتی۔ کانگریس کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے عوامی طورپر اعتراف کیا تھا کہ اگر دہلی سے 100 پیسے بھیجے جاتے ہیں، تولوگوں تک صرف 15 پیسے پہنچتے ہیں۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وزیراعظم کے دفتر نے یہ بات کہی کہ85 فیصد رقم درمیان میں کوئی لوٹ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائیو اور بہنو، یہ کانگریس کیسا پنجہ ہے جو ایک روپے میں سے 85 پیسے کھاجاتا ہے۔ کانگریس کی ان بداعمالیوں کی وجہ سے ہمارا ملک کئی دہائیوں تک پسماندہ رہا۔ جن بیماریوں کو کانگریس نے اپنے برسوں کے دور اقتدار میں مضبوط کیا تھا، اب بی جے پی انہی بیماریوں کا مستقل علاج دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کی اس سیاست سے پورا کرناٹک ناراض ہے، جس نے خوشامد، تالہ بندی اورانتخابی مدوں کے غلط استعمال کی اپنی پرانی عادت کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'ووٹ بینک کی خوشامد، بی جے پی کی فلاحی پالیسیوں پر تالہ بندی، او بی سی اور لنگایت برادری کو گالی دینا... پورا کرناٹک کانگریس کی اس سیاست سے ناراض ہے۔بنگلورو شہر میں آج ان کے روڈ شو کو ملنے والی زبردست حمایت سے پرجوش وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرناٹک کے پورے لوگ بی جے پی کے لئے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ ڈبل انجن والی حکومت دوبارہ اقتدار میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، 'میں نے آج بنگلور میں جو دیکھا… میں اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ نہ تو ہمارے لیڈر اور نہ ہی امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، بلکہ کرناٹک کے لوگ بی جے پی کے لیے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Karnataka Elections 2023 کانگریس نے بی جے پی پرکھڑ گے کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا
یو این آئی