مدھیہ پردیش کے کھنڈوا آتشزدگی معاملہ پر کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی اور وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی ریاست کو امن کا ٹاپو کہتے ہیں تو پھر امن کے ٹاپو کو کون نقصان پہنچا رہا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ MLA Arif Masood On State Home Minister
انہوں نے وزیر داخلہ نروتم مشرا کے اس بیان کو بھی دہرایا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس بیان پر انہوں نے سوال کیا کہ وزیر داخلہ پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بات تو کر رہے ہیں لیکن جنہوں نے گھروں میں آگ لگائی ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ دنوں اجین، الوٹ اور ریاست کے دیگر علاقوں میں جس طرح کارروائی کی گئی ہے کیا ویسے ہی کاروائی اس معاملے میں بھی کی جائے گی؟
مزید پڑھیں:۔ Aali Kadal Srinagar Blaze: عالی کدل سرینگر میں بھیانک آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، خاتون ہلاک
واضح رہے کہ ضلع کھنڈوا میں سٹی کوتوالی تھانہ میں رہنے والے اقلیتی طبقے کے دو مکان اور ان کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ ساتھ ہی علاقے کے مندر کو بھی نقصان پہنچایا، جس سے پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درجج کرکے مفرور ملزم کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق دیپک عرف بنٹی پر اب تک 28 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔