ETV Bharat / bharat

Karnataka Hijab Row: 'حجاب کی مخالفت کرنے والے سماج دشمن عناصر ہیں'

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ حجاب کے نام پر بی جے پی کی جانب سے منصوبہ بند طریقے سے شگوفہ چھوڑا جارہا ہے کیونکہ اترپردیش میں انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے ذریعہ سے ہندو مسلم جذبات کو برانگیختہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم میرا ماننا ہے کہ بی جے پی اس مہم میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ ابھی بھی بھارت کے لوگ تہذیب و ثقافت کے پاسدار ہیں۔ Shakeel Ahmad React on Karnataka Hijab Row

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 12:21 PM IST

ڈاکٹر شکیل احمد کا ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ حجاب ہمارے معاشرے میں تہذیبی علامت ہے، تمام مذاہب کی خواتین اس روایت کی پاسداری کرتی ہیں، مسلم خواتین پردہ یا حجاب پہنتی ہیں، سیکھ مذہب کی خواتین سروں پر پاگ ڈالتی ہیں، عیسائی میں اسکارف لگاتی ہیں اور ہندو مذہب کی خواتین گھونگٹ ڈالتی ہیں۔ یہ ہمارے سماج کی ایک تہذیبی علامت ہے، اگر کوئی اس کی مخالفت کر رہا ہے تو میں صاف طور سے کہتا ہوں کہ وہ سماج مخالف لوگ ہیں، ہماری تہذیب کے مخالف لوگ ہیں ایسے لوگوں کی سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب کے نام پر بی جے پی کی جانب سے منصوبہ بند طریقے سے شگوفہ چھوڑا جارہا ہے کیونکہ اترپردیش میں انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے ذریعہ سے ہندو مسلم جذبات کو برانگیختہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم میرا ماننا ہے کہ بی جے پی اس مہم میں کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ ابھی بھی بھارت کے لوگ تہذیب و ثقافت کے پاسدار ہیں، لوگ اپنی اس شناخت کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ Shakeel Ahmad React on BJP Govt

مزید پڑھیں:۔ Karnataka Hijab Row: ’سیاسی مفادات کے لیے حجاب معاملہ کو طول دیا جارہا ہے‘

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے، یہاں ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق کھانے پینے اور مذہبی امور پر چلنے کی مکمل آزادی ہے، اس پر کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہر چیز کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہمارے ملک کے لئے خطرہ ہے۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کے تعلق سے سپریم کورٹ کا فیصلہ حجاب کے حق میں آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.