ETV Bharat / bharat

بڑھتے کورونا بحران سے مجبور ہوکر مودی کو پھر لکھنا پڑا خط: راہل

author img

By

Published : May 7, 2021, 2:20 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وبا کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا لہٰذا ابھی فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیے۔

rahul gandhi
راہل گاندھی

راہل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا کہ کورونا نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔ ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا تمام فریق کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انھیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی۔

کانگریس کے رہنما نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں وزیراعظم مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انھیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم مودی ان کے مشورے پر مثبت ڈھنگ سے غوروخوض کریں گے۔ اس سنگین بحران میں ملک کے عوام ان کی ترجیح ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے درخواست کی کہ وہ اپنی استعداد کا استعمال کرکے متاثرین کی راحت رسانی کا کام کریں گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ دنیا کی کل آبادی کا ہر چھٹا آدمی بھارت میں رہتا ہے لہٰذا عوام کی حفاظت کے لیے سائنٹیفک ڈھنگ سے وبا کے حل کی کوشش ہو اور وائرس کے تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے ویکسین کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام کو بچانے کے لیے ملک میں وسیع پیمانے پر اور تیزی سے ہر کسی کی ٹیکہ کاری کی جانی چاہیے اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لائحہ عمل کی بابت شفافیت برتی جائے اور ٹھوس طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ موجودہ بحران غریبوں اور مزدوروں کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہے لہٰذا ان طبقات کے عوام کو مالی امداد دینے کے ستھ ہی اشیائے خوردنی کے طور پر مدد کی جانی چاہیے۔ اشیائے خوردنی عوام تک کیسے پہنچے‘ اس حکمت عملی پر بھی غور و خوض ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، 24 گھنٹوں میں 4.14 لاکھ نئے کیسز

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اگر ہر کسی کو ساتھ لے کر چلنے اور ہر کسی کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا تو کورونا سے بہ آسانی نمٹا جا سکے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.