ETV Bharat / bharat

Notice To Vacate Quarter راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا - Notice To Vacate Quarter

لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ راہل نے خط لکھ کر نوٹس کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کچھ جذباتی باتیں بھی کہی ہیں۔Congress leader rahul gandhi replied to the notice to vacate govt quarter

راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 2:10 PM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے انہیں الاٹ کئے گئے 12 تغلق لین کے بنگلہ کو خالی کرنے کے لئے ملے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت پر بنگلہ خالی کردیں گے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ میں ڈپٹی سکریٹری، ایم ایس برانچ کی طرف سے سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو ملے نوٹس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے حقوق سے واقف ہیں اور بنگلے کے بارے میں انہیں جو نوٹس ملا ہے ،وہ اس پر عمل کریں گے۔

راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا
راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

کیرالہ کے وائیناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پچھلی چار مدت کار سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس مینڈیٹ پر وہ عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے اس دوران لوک سبھا میں اپنے دور کو انتہائی خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور کہا کہ وہ بنگلہ خالی کرنے کے لئے موصول ہونے والے نوٹس پر عمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ Rahul Gandhi Disqualified پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہونے کے بعد اب راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

بتادیں کہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر نااہل قرار دیئے جانے کے بعد راہل گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ دہلی کے لوٹینز زون میں واقع تغلق لین میں واقع اپنا سرکاری بنگلہ خالی کریں۔ عہدیداروں نے کہا کہ قواعد کے مطابق راہل گاندھی کو 30 دنوں کے اندر گھر خالی کرنا ہوگا۔ گزشتہ جمعہ کو سورت کی ایک عدالت کی طرف سے قصوروار ٹھہرائے جانے کے 24 گھنٹے بعد راہل گاندھی کو بطور رکن پارلیمان نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ گجرات کی سورت ضلعی عدالت نے جمعرات کو کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کو 2019 میں ان کے مبینہ 'مودی کنیت' کے تبصرہ پر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.