ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Slams Oppositions: 'اپوزیشن پارٹیاں جھوٹے وعدے کر رہی ہیں' - پرینکا گاندھی کا بیان

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا Priyanka Gandhi نے بدھ کو اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے UP Elections وہ جھوٹے بیانات اور کھوکھلے وعدے کرتی ہیں۔ Priyanka Gandhi Slams Oppositions

Priyanka Gandhi Slams Oppositions: 'اپوزیشن پارٹیاں جھوٹے وعدے کر رہی ہیں'

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 9:53 PM IST

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن UP Elections سے پہلے جھوٹے بیانات اور کھوکھلے وعدے کرتی ہیں۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)جانتی ہیں کہ جب وہ مذہب اور ذات پات کی بات کر یں گے تو آپ جذباتی ہوجائیں گے۔ وہ یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس ریاست میں ووٹ لینے کے لئے ذات اور مذہب سے اچھا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے اور اس کے بعد وہ پانچ سالوں تک غائب رہتے ہیں۔ Priyanka Gandhi Slams Oppositions

کانگریس رہنما نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کو صرف ذات اور مذہب کا فائدہ ملتا ہے۔ حکومت آتی رہے گی اور یہ اپنے سرمایہ کار دوستوں کے لئے پالیسیاں وضع کرتے رہیں گے اور غریب، نوجوان، خاتون، پسماندہ طبقات کو پیچھے ڈھکیلتے رہیں گے۔ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ جب تک آپ غریب اور ناخواندہ رہیں گے ان کے لئے آپ کے جذبات کو استعمال کرنا اور اس سے کھیلنا آسان ہوگا۔ Priyanka Gandhi Slams Oppositions

پرینکا نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ جب آپ مضبوط اور اہل ہوجائیں گے تو آپ ان لیڈروں سے سوال پوچھنا شروع کردیں گے، جو لمبی لمبی تقرریں کررہے ہیں۔ آپ ان سے سوال کریں گے کہ انہوں نے آپ کے لئے کیا کیا ہے۔ آپ انہیں قطعی ووٹ نہ دیں جو ذات اور مذہب کے نام پر آپ کے جذبات سے کھلواڑ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے کانگریس نسلوں سے لڑرہی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ایس پی لیڈر جھک جائیں گے۔ بی ایس پی کے لیڈر پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن کانگریس ان سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ وہ ناانصافی کے خلاف لڑے گی اور بی جے پی کا سامنا کرے گی اور آپ کو یہ بات گرہ میں باندھ لینی چاہئے کہ تاریخ میں کوئی ایسی جنگ نہیں ہے جو لڑے بغیر جیتی گئی ہو۔ Priyanka Gandhi Slams Oppositions

کانگریس لیڈر Congress Leader Priyanka Gandhi نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما جاتنے ہیں کہ ہم لوگ کبھی نہیں جھکیں گے۔ ہمیں حراست میں لیں، ہمیں جیل میں ڈال دیں اور یہاں تک کہ ہماری جان لے لیں پھر بھی ہم ان کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

پرینکا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران عوامی مسائل پر بات نہیں کرتے۔ آج یوپی کے لوگوں کو بے روزگاری، مہنگائی اور بربریت کا سامنا ہے۔ مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ لیکن کوئی بھی لیڈر اس پر بات نہیں کررہا ہے۔ وہ بلڈوزر اور پاکستان کی بات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یوپی مجاہدین آزادی کی سرزمین ہے۔ آپ کو آزادی اس لئے نہیں دی گئی تھی کہ آپ کھائی میں رہیں۔ آزادی اس لئے نہیں ملی تھی کہ کوئی لیڈر مذہب اور ذات کو استعمال کرتا ہوا اقتدار میں رہے اور آمر بن جائے۔ اسی لئے میں آپ کے مسائل کی بات کرتی ہوں۔ اگر ہم نے اپنے وعدے وفا نہ کئے تو ہمیں بھی بے دخل کر دیجئے۔ لیکن کچھ تو جوابدہی ہونی چاہئے۔ Priyanka Gandhi Slams Oppositions

یہ بھی پڑھیں: Priyanka Gandhi Criticizes BJP: بارہ بنکی میں پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر تنقید

کانگریس لیڈر نے کہا ووٹ دینے سے پہلے ایک بار ضرور سوچئے کیا آپ کے بچے کو روزگار ملا۔ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے ملک اور ریاست کی سیاست کی گہرائی کو سمجھئے۔ بیدار بنئے اور ایک ایسی پارٹی کو اقتدار میں موقع دیجئے جو آپ کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہو۔ اس لئے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اترپردیش میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنائیں۔ Priyanka Gandhi Slams Oppositions

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.