ETV Bharat / bharat

Pramod Tiwari Slams BJP کانگریس رہنما نے راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں بی جے پی پر حملہ کیا - راجیہ سبھا ایم پی پرمود تیواری کا بیان

کانگریس کے سینیئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی پرمود تیواری اور کانگریس ایم ایل اے آرادھنا مشرا نے ٹویٹ کرکے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ آرادھنا مشرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نہ کبھی ڈرے ہیں، نہ کبھی ڈریں گے۔ حق کے لیے لڑے ہیں، حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔

کانگریس رہنما نے راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں پی جے پی پر حملہ کیا

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 5:39 PM IST

پرتاپ گڑھ: گجرات میں سورت کی سیشن عدالت نے کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف درج ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار دیا ہے اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ راہل گاندھی کی سزا کو لے کر اپوزیشن کے سبھی رہنماؤں نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے سینیئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری نے ایک ٹویٹ میں بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جمہوریت کے بہادر جنگجو ہیں، ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

کانگریس رہنما نے راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں پی جے پی پر حملہ کیا
کانگریس رہنما نے راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں پی جے پی پر حملہ کیا

دراصل سنہ 2019 میں کرناٹک میں ایک انتخابی میٹنگ کے دوران کانگریس کے سابق قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مبینہ طور پر 'مودی سر نیم' پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام چوروں کا سرنیم 'مودی' کیوں ہے؟ اس معاملے میں جمعرات کو سورت کی سیشن عدالت نے راہل گاندھی کو مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

راہل گاندھی کی سزا پر راجیہ سبھا کے رکن پرمود تیواری نے ٹویٹ کیا کہ راہل گاندھی جمہوریت کے بہادر جنگجو ہیں، ہم سب ان کے ساتھ ہیں، جمہوریت کو بچانے اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی۔ جنتا پارٹی نے اندرا گاندھی کو سزا دے کر جو غلطی کی تھی، اب بی جے پی نے وہی غلطی دہرائی ہے، 2024 میں 1980 کی تاریخ دہرائی جائے گی۔ وہیں کانگریس ایم ایل اے آرادھنا مشرا نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'نہ کبھی ڈرے ہیں، نہ کبھی ڈریں گے۔ سچ کے لیے لڑے ہیں، سچ کے لیے لڑتے رہیں گے... جھوٹ میں وہ طاقت نہیں کہ روک سکے سچائی کے اس طوفان کو، ہم عدل و انصاف کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔'

بتا دیں کہ راہل گاندھی کا تبصرہ 'تمام چوروں کا کنیت مودی کیسے ہو سکتا ہے؟' کو لے کر بی جے پی ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پُرنیش مودی نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں سورت کی سیشن کورٹ نے راہل گاندھی کو مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم سزا کے بعد عدالت نے راہل گاندھی کو ضمانت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Defamation Case Verdict راہل گاندھی ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار، ضمانت منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.