مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے Maharashtra Congress President Nana Patole نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں گذشتہ روز ہونے والی عوامی ریلی کو منسوخ کرنے پر ’نوٹنکی‘ کر رہے ہیں۔
پٹولے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نے خود پروٹوکال کی خلاف ورزی کی تھی کیونکہ انھیں ہیلی کاپٹر سے جانا تھا، پھر انہوں نے اپنا راستہ بدل دیا اور وہ سڑک سے کیوں چلےگئے۔
انہوں نے کہا کہ مودی پنجاب میں فلائی اوور پر پھنس گئے تھے کیونکہ کسانوں نے ریلی نکالی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی ریلی میں 70000 سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام تھا، لیکن ریلی میں بمشکل 700 لوگ آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی میں مجمع نہ ہونے کے پیش نظر فیروز پور کا دورہ منسوخ کر دیا تھا اور دہلی واپس لوٹ آئے تھے اور وزیر اعظم کے دورے کے لیے ناقص سکیورٹی انتظامات کہہ کر پنجاب حکومت پر الزام مڑھ دیا تھا۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے لیے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے، لیکن وزیر اعظم نے آخری لمحات میں راستہ بدل لیا اور ہیلی کاپٹر کے بجائے سڑک سے چلے گئے، اس لیے وہ فلائی اوور پر پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi Rally Cancelled: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مودی کی فیروز پور ریلی منسوخ
پٹولے نے کہا کہ کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کو ابھی تک معاف نہیں کیا ہے لہٰذا کسان پنجاب میں وزیر اعظم کے پروگرام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
بی جے پی کو پنجاب میں شکست نظر آ رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب سمیت ملک کے آئندہ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ’نوٹنکی‘ کر رہے ہیں۔
یو این آئی