سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کامیاب رہی۔ لوگ جس انداز اور جوش کے ساتھ اس یاترے سے جڑے اس کی امید نہیں تھی۔ ایسے میں یہ اس بات اندازہ بخوبی ہوجاتا ہے کہ لوگ بی جے پی کی جانب سے مذہب، ذات پات اور رنگ و نسل کی بنیاد پر پھیلائی گئی منافرت سے تنگ آچکے ہیں۔ جس طرح سے عوام نے راہل گاندھی کی اس بھارت جوڈو یاترا کا خیر مقدم کیا وہ قابل ستائش ہے۔
وہیں اس موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ جموں وکشمیر میں راہل گاندھی کا بڑے جوش وخروش سے لوگوں نے خیرمقدم کیا، وہ قابل دید تھا۔بانہال ہو یا قاضی گنڈ، دونوں مقامات پر لوگوں کی اتنی بھیڑ تھی کہ انتظامیہ بھیڑ کو قابو کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ از خود گھروں سے نکلے اور راہل گاندھی کی ایک جھلک پانے کے لیے قطاروں میں سڑک کے دونوں کناروں پر کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاترا ملک میں پھیلائی ہوئی نفرت کو محبت میں تبدیل کرنے اور ملک کے لوگوں کو جوڑنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، جس میں کانگریس کامیاب ہوا۔ وہیں جے رام رمیش نے کہا کہ کل یعنی اتوار کو یاترا سرینگر کے ڈل کے کنارے سرینگر پہنچ جائے گے۔ اس بعد راہل گاندھی پارٹی ہیڈکواٹر سرینگر میں جھنڈا لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا تامل ناڈو، آندھراپردیش، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش اور پنجاب اور دیگر شمالی مشرقی ریاستوں سے ہوتے ہوئے خوش اسلوبی کے ساتھ 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔
بتا دیں کہ پریس کانفرنس سے قبل بھارت جوڑو یاترے تعلق سے کشمیری زبان میں ایک نغمہ بھی سکرین کیا گیا۔ واضح ریے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ ہفتے کی صبح یاترا اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی اور شام کو پنتھہ چوک پہنچی۔ رات کے قیام کے بعد یہ یاترا سرینگر کی جانب رواں دواں ہوگی۔ ایسے میں کانگریس کے مرکزی دفتر سرینگر میں راہل گاندھی کو پرچم لہرانا ہے اور اس تعلق سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں تقریبا 80 فٹ کا کھمبہ نصب کیا گیا ہے۔ جس پر راہل گاندھی کے ہاتھوں جھنڈا لہرایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: Jairam Ramesh Slams Modi بھارت جوڑو یاترا ملک کے دو سروں کو جوڑ رہی ہے
واضح رہے کہ سرینگر میں بھارت جوڑو یاترا کا قافلہ 28 جنوری کو داخل ہوگا اور 29 جنوری کو راہل گاندھی مختلف وفود سے سرینگر میں ملاقات کریں گے اور 30 جنوری کو پارٹی دفتر میں پرچم لہرائیں گے۔ 30 جنوری کو ہی راہل گاندھی سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کی یہ یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی اور سرینگر میں 30 جنوری کو اختتام ہوگی۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی اور ان کے ساتھ چلنے والے کارکنان و لیڈران نے کئی کلو میٹر کا سفر طے کیا۔