ETV Bharat / bharat

مودی حکومت نے لگایا پبلک پراپرٹی کا 'میگا ڈسکاؤنٹ سیل': اجے ماکن

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 8:04 PM IST

کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن نے کہا کہ حکومت کا مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا نہیں بلکہ کچھ چنندہ کاروباری دوستوں کو ان کے کاروبار اور تجارت میں یک طرفہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری  اجے ماکن
کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن

کانگریس کے جنرل سیکریٹری و سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے مرکز کی نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت گزشتہ 60سالوں میں بنائے گئے پبلک پراپرٹی کو کرائے کے بھاؤ پر فروخت کرنے پر آمادہ ہے۔

ماکن نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے چونکانے والی اور شبہ میں ڈالنے والی بات یہ ہے کہ یہ سبھی کچھ خفیہ طریقے سے طے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس فیصلہ کا اعلان بھی اچانک کیا گیا جس سے حکومت کی نیت پر شک مزید گہرا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی میں تقاریر میں اپنے انفرانسٹرکچر کو فروغ دینے کی بات کی ہے۔ اس معاملے میں این ڈی اے کا ریکارڈ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے مقابلے خراب رہا ہے۔ سال 2012 سے سال 2017کے درمیان انفراسٹرکچر کی بنیاد میں سرمایہ کاری کا 36لاکھ کروڑ روپئے کا تخمینہ ہے یہ جی ڈی پی کا 5.8فیصد ہے۔ مالی سال 2018 اور 2019میں یہ تخمینہ دس ہزار کروڑ روپئے پر تھی ، اس دوران اوسطا7.20لاکھ کروڑ سالانہ انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔جو اب این ڈی اے حکومت میں 5لاکھ کروڑ روپئے پر آگیا ہے۔ اس سے شبہ کو تقویت ملتی ہے اور حکومت کا مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا نہیں بلکہ کچھ چنندہ کاروباری دوستوں کو ان کے کاروبار اور تجارت میں یک طرفہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.