کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ'احمد بھائی کی اچانک موت سے ہم نے ذاتی طور پر ایک دوست،بھائی اور ساتھی کھودیا ہے۔ہم لوگ پچھلے 45 برس سے ایک خاندان کی طرح کام کرتے تھے۔'
وہ کانگریس کے مضبوط ستون تھے۔ان کے اندر کمال کی انتظامی صلاحیت تھی۔کم بولتے تھے مگرکافی سوجھ بوجھ کے ساتھ ذمہ داری کا کام کرتےتھے۔ ان کی جگہ کو کوئی پُر نہیں کرسکتا۔ کانگریس نے ایک بہت بڑا لیڈر کھودیا ہے'۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ اللہ سےدعاکرتے ہیں افراد خاندان کو غم کی اس گھڑی میں صبر عطا فرمائے۔
!['کانگریس نے بہت بڑا لیڈر کھو دیا ہے'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9655515_kapil-sibal.png)
احمد پٹیل کا تعلق گجرات سے تھا اور وہ کانگریس کے تمام بڑے عہدوں پر فائز رہے۔ کانگریس کے خزانچی کے علاوہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر تھے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کو آگے بڑھانے میں اہم کام کیا۔ملک میں جنتا پارٹی کے عروج کے درمیان بھی احمد پٹیل کانگریس کی ٹکٹ پر گجرات سے لوک سبھا پہنچنےمیں کامیاب ہوئے تھے۔ وہ گجرات سے ہی راجیہ سبھا کے رکن تھے۔
یہ بھی پڑھیں:احمد پٹیل کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت