ETV Bharat / bharat

Complaint Against BJP Leader کانگریس نے کرناٹک کے وزیر کے خلاف شکایت درج کرائی

کرناٹک کے وزیر تعلیم سی این اشوتھ نارائن کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کی شکایت کانگریس نے درج کرائی ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر نارائن نے لوگوں سے سدارامیا کو ختم کرنے کی اپیل کی، جیسا کہ ووکلیگا سرداروں نے ٹیپو کے ساتھ کیا تھا۔

کانگریس نے کرناٹک کے وزیر کے خلاف شکایت درج کرائی

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 7:09 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے جمعرات کو ریاست کے وزیر تعلیم سی این اشوتھ نارائن کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کی شکایت درج کرائی۔ نارائن نے عوام سے آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ٹیپو سلطان اور ویر ساورکر کے حامیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے سدارامیا کو ہٹانے کی بھی اپیل کی کیونکہ ووکلیگا کے سرداروں نے ٹیپو کو باہر کادروازہ دکھایا تھا۔ انہوں نے منگل کو منڈیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ٹیپو چاہتے ہیں یا ساورکرچاہتے ہیں؟ہمیں اس ٹیپو سلطان (سدارامیا) کو کہاں بھیجنا چاہئے؟ اوری گوڑا نانجے گوڑا نے ٹیپو کے ساتھ کیا۔ کیا انہیں اسی طرح ختم کر دینا چاہیے؟

انہوں نے کوپل ضلع میں ایک ریلی میں کہا تھاکہ 'میں لوگوں سے یہ عہد کرنے کی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سرزمین پر صرف رام بھکتوں یا انجنے بھکتوں کے بچے چاہتے ہیں۔ ٹیپو سے محبت کرنے والوں کو اس سرزمین پر نہیں رہنا چاہیے اور یہاں صرف رام بھکتوں کو رہنا چاہیے۔ یہ تبصرے اسی دن کیے گئے جب کرناٹک بی جے پی کے صدر نلین کمار کٹیل نے عوام سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ٹیپو سلطان کے بچوں اور بھگوان رام کے بھکتوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لئے کہا تھا۔

کانگریس نے ملیشورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر نارائن نے لوگوں سے سدارامیا کو ختم کرنے کی اپیل کی، جیسا کہ ووکلیگا سرداروں نے ٹیپو کے ساتھ کیا تھا۔ نارائن کے تبصروں پر سدارامیا نے ان سے کہا کہ وہ اپنے لیے بندوق لانے اور لوگوں کو اکسانے کی بات کی۔ سدارامیا نے ٹویٹ کیاکہ اعلیٰ تعلیم کے وزیر اشوتھ نارائن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے بھی اسی طرح ماریں جس طرح ٹیپو کو مارا گیا تھا۔ اشوتھ نارائن، آپ لوگوں کو کیوں بھڑکا رہے ہیں؟ بندوق خود اٹھاؤ۔ مہاتما گاندھی کے قاتل کی پوجا کرنے والی پارٹی کے لیڈروں سے محبت اور دوستی کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Case Filed Against Mohan Bhagwat in Bihar سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف سی جے ایم کورٹ میں شکایت درج

انہوں نے بسواراج بومائی حکومت کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ایسے وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، جس نے کھلے عام لوگوں سے قتل کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک کی بومئی حکومت اور اس کی نااہل کابینہ سو رہی ہے اور اشوتھ نارائن سے متفق ہے۔ سدارامیا نے نارائن کو ان کی تبصرے کے لئے برخاست اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے تو اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ بی جے پی ان کی اپیل سے اتفاق کرتی ہے یا یہ محسوس کرتی ہے کہ اشوتھ نارائن ذہنی طور پر بیمار ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.