ETV Bharat / bharat

Budget 2023 کانگریس نے پارلیمنٹ میں چین پر بحث کا مطالبہ کیا

کانگریس نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ پارلیمنٹ میں ہمیں چین پر بحث کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی۔ ہم پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں چین پر بحث کا مطالبہ کرتے ہیں۔' وہیں کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کے چین کے غیر قانونی قبضے سے مسلسل انکار اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نے ہماری سرحدوں کو 'خطرے' میں ڈال دیا ہے۔ جس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 6:01 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو 31 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں چین کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر پون کھیڑا نے کہاکہ 'ہمیں پارلیمنٹ میں چین پر بحث کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟ ہم پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں چین پر بحث کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کانگریس نے اس سے قبل حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے حال ہی میں ختم ہونے والے سرمائی اجلاس میں چینی مسئلہ پر بحث سے بھاگ رہی ہے۔

کھیرا نے کہاکہ 'مودی حکومت نے اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کے ہمارے مطالبے پر توجہ نہیں دی۔ کیا یہ ملک کو اندھیرے میں رکھنا جاری رکھی گی ملک کو چین کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں سچائی بتائے گی؟ انہوں نے کہاکہ 'مودی حکومت کے چین کے غیر قانونی قبضے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے مسلسل انکار نے چین کو مضبوط کیا ہے اور ہندوستان کی قومی سلامتی سے سمجھوتہ کیا ہے۔ ہندوستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری خطرے میں ہے۔ ہمیں اسے برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔'

گزشتہ ہفتے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی چین کو 'کلین چٹ' ملک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ کھڑگے نے ٹویٹ کیاکہ 'مودی حکومت کے چین کے غیر قانونی قبضے سے مسلسل انکار اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نے ہماری سرحدوں کو 'خطرے' میں ڈال دیا ہے۔' کانگریس شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں مبینہ چینی دراندازی پر حکومت سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Budget 2023 بجٹ میں متوسط ​​طبقے کے لیے ریلیف، ٹیکس سلیب میں ترمیم کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.