ETV Bharat / bharat

Congress on Agnipath Scheme: کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اس اسکیم کا اعلان بغیر کسی بحث کے کیا گیا تھا اور آج ہم اسی کا نتیجہ ملک کی سڑکوں پر دیکھ رہے ہیں۔ لیکن انھوں نے نوجوانوں سے اپیل بھی کیا کہ؎ وہ تشدد کا سہارا نہ لیں کیونکہ تشدد سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ کانگریس آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس وقت تک لڑے گی جب تک یہ حکومت اس اسکیم کو واپس نہیں لے لیتی۔Congress on Agnipath Scheme

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 10:56 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈروں اور ممبران پارلیمنٹ نے اتوار کو جنتر منتر پر ستیہ گرہ کرکے یہ مطالبہ کیا کہ مسلح افواج میں بھرتی کی اسکیم اگنی پتھ Agnipath Scheme کو واپس لیا جائے کیونکہ یہ ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ Congress on Agnipath Scheme اس ستیہ گرہ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، رام رمیش، راجیو شولا، سچن پائلٹ، سلمان خورشید، دیپیندر سنگھ ہڈا، اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران بشمول ورون گوگوئی، وویک تھاکا، ہریش راوت نے حصہ لیا۔ نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے، کانگریس نے ستیہ گرہ کا اہتمام کیا اور سبھی لیڈروں نے ایک آواز میں اس منصوبہ کی مذمت کی۔ سب نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو اس اسکیم سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا، بلکہ ان کا کریئر داؤ پر لگ جائے گا۔ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس اسکیم کو لے کر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ اس اسکیم کا اعلان بغیر کسی بحث کے کیا گیا تھا اور آج ہم اسی کا نتیجہ ملک کی سڑکوں پر دیکھ رہے ہیں۔ نوجوانوں سے تشدد میں ملوث نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے پرینکا نے کہا، ’’میں تمام نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ تشدد کا سہارا نہ لیں کیونکہ تشدد سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ میں نوجوانوں کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ کانگریس آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس وقت تک لڑے گی جب تک یہ حکومت اس اسکیم کو واپس نہیں لے لیتی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Top Defence Officials on Agnipath: اگنی پتھ اسکیم واپس نہیں ہوگی، مظاہرین کیلئے افواج میں کوئی جگہ نہیں، فوجی سربراہان

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو فوج میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا اور وہ اگنی ویر کے نام سے مسلح افواج میں خدمات انجام دیں گے۔ اس اسکیم کے تحت ساڑھے سترہ سال سے لے کر 23 سال تک کے نوجوانوں کو چار سال تک فوج میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا اور ان چار سالوں میں ان کی تربیت کا وقت بھی شامل کیا جائے گا۔ فوج اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد اس کے لیے عمر کی حد بڑھا کر 23 سال کر دی گئی جو پہلے 21 سال رکھی گئی تھی۔ 10ویں اور 12ویں پاس بچے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.