ETV Bharat / bharat

کانگریس پارٹی کا امریندرسنگھ کی قیادت میں پنجاب اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 8:01 PM IST

وزیراعلیٰ پنجاب امریندرسنگھ اور ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان جاری رسہ کشی کے درمیان پارٹی کے ریاستی انچارج ہریش راوت نے کہا ہے کہ 'پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑے گی'۔

وزیراعلیٰ پنجاب امریندرسنگھ
وزیراعلیٰ پنجاب امریندرسنگھ

ہریش راوت نے کہا کہ 'پنجاب کانگریس میں سدھو اور کیپٹن امریندر سنگھ کے مابین تنازع جلد حل ہو جائے گا اور وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے مل کر صورتحال سے انہیں آگاہ کریں گے'۔

کانگریس کے ریاستی انچارج نے کہا کہ 'پارٹی کے تمام رہنماؤں کو سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی پر پورا بھروسہ ہے اور پارٹی قیادت جو بھی کہے گی اس پر عمل کریں گے، لہذا انہیں پورا یقین ہے کہ پارٹی رہنما اپنے اختلافات بھول جائیں گے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکومت بنانے کے لیے متحد ہو کر کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں: سرکاری اثاثے میں نجی شعبے کی حصہ داری اسکینڈل ہے: چدمبرم

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے مخالف دھڑے کے پانچ سرکردہ رہنما منگل کو دہلی پہنچ گئے ہیں اور سونیا گاندھی سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سدھو دھڑے کے یہ تمام رہنما دہلی میں کیپٹن کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کھڑے ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.