ETV Bharat / bharat

Fake Voter Card کرناٹک میں جعلی ووٹر کارڈ معاملہ میں کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی

کانگریس کے ایک وفد نے بدھ کو الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ کرناٹک میں فرضی ووٹر لسٹیں بنا کر پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کو سرکاری قرار دیا گیا اور دلتوں اور پسماندہ رائے دہندوں کے شناختی کارڈ کو ختم کرکے من مانے طریقے سے ووٹر کارڈ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اپنے سینئر نمائندے کو کرناٹک بھیجے گا۔Cong complaint to EC Regarding Fake Voter Cards

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 8:34 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے ایک وفد نے بدھ کو الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ کرناٹک میں فرضی ووٹر لسٹیں بنا کر پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کو سرکاری قرار دیا گیا اور دلتوں اور پسماندہ رائے دہندوں کے شناختی کارڈ کو ختم کرکے من مانے طریقے سے ووٹر کارڈ بنا دیا گیا ہے۔ کانگریس کے وفد نے کمیشن کو بتایا کہ کرناٹک میں نہ صرف سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے اور ہزاروں پرائیویٹ ملازمین کے جعلی ووٹر کارڈ یہ دعویٰ کر کے بنائے گئے ہیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں بلکہ 27 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کرکے 11 لاکھ نئے شناختی کارڈ بنائے گئے۔Cong complaint to EC Regarding Fake Voter Cards

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا اور کرناٹک ریاستی کانگریس کے صدور ڈی کے شیوکمار، ایم بی پاٹل، نذیر احمد، پرینک کھرگے، ناصر حسین، پرناو جھا اور ونیت پونیا نے کمیشن سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پورے الیکشن کمیشن نے ان کی شکایت کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی جلد تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اپنے سینئر نمائندے کو کرناٹک بھیجے گا اور اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Alleges Voter Data Theft کانگریس نے ووٹر ڈیٹا چوری کا الزام لگاتے ہوئے بومئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.