ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ دفتر میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران نے تریپورہ تشدد واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مظفر نگر میں آج ضلع کانگریس کمیٹی مظفرنگر کے ضلعی چیئرمین عبداللہ قاضی کی سربراہی میں درجنوں کارکنان اور عہدیداران نے تریپورہ میں ایک خاص طبقے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:۔ 'حکومت تریپورہ میں ہو رہے تشدد کو فوراً روکے'
اس موقع پر عبداللہ قاضی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت تریپورہ میں تشدد کرنے والی تنظیموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے اور تشدد کے دوران اپنی ذمہداریوں میں لاپرواہی برتنے والے انتظامیہ کے اعلی افسران کو فوری طور پر برخاست کرے۔ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے اور مذہبی مقامات کو ازسرنو تعمیر کیا جائے۔