ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا 45واں دن - کنیاکماری سے شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں سات ستمبر کو کنیاکماری سے شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا کے 45ویں دن آج صبح چھ بجے کرناٹک میں رائے چور ضلع کے ینگ گیراگاؤں سے شروع ہوئی۔ ساتھ ہی اہل گاندھی نے شام5بجے یہاں کے مشہوربسویشور میدان میں عوام کو مخاطب کیا۔Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 10:39 PM IST

یونگنور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں سات ستمبر کو کنیاکماری سے شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا کے 45ویں دن آج صبح چھ بجے کرناٹک میں رائے چور ضلع کے ینگ گیراگاؤں سے شروع ہوئی۔ یاتری قریب 10بجے دوپہر کو آرام کرنے کے لئے رائے چور میں ورنداون ہوٹل پہنچے اور 4بجے یاترا شروع کی۔ راہل گاندھی نے شام5بجے یہاں کے مشہوربسویشور میدان میں عوام کو مخاطب کیا۔ جس میں یاترا کرنے والے تمام افراد نے شرکت کی۔ رائے چور کے نزدیک راہل نے دوپہر کو دیو داسیوں سے ملاقات کی۔ Bharat Jodo Yatra

دیو داسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریش کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا،” دیوداسیوں کے ساتھ یہ بات چیت واقعی غیر معمولی تھی۔یہ دیوداسیاں دلت خواتین کاایک گروپ ہیں جنھوں نے اپنے روزی روٹی کو محفوظ بنانے کے لئے منریگا کے تعاون سے خود کو ایک بینک بنایاہے۔ بینک میں 8کروڑ کی رقم جمع ہے اور اس میں 18000افراد ہیں،جس کا یہ خواتین خود انتظام کرتی ہیں۔دیوداسی روایتی قانون کے خلاف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سرکار ی ریکاڈ میں ریاست میں 28000دیوداسی ہیں جو ہمارے معاشرے پر ایک بڑا دھبہ ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا اتوار کوتلنگانہ میں داخل ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.