ترواننت پورم: کیرالہ میں کانگریس کی 'بھارت جوڈو یاترا' کا 19 روزہ سفر اتوار کی صبح دارالحکومت ترواننت پورم کے پارسالا علاقے سے شروع ہوا۔ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان کے سدھاکرن، ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما وی ڈی ستھیشن اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری طارق انور اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے باضابطہ طور پر راہل گاندھی کا خیرمقدم کیا، جس کے بعد کیرالہ میں یاترا کا آغاز ہوا۔Congress bharat jodo yatra entered in kerala
-
Congress' #BharatJodoYatra led by party MP Rahul Gandhi enters its Kerala leg; visuals from Parassala, Thiruvananthapuram. pic.twitter.com/r1sCyaYByP
— ANI (@ANI) September 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Congress' #BharatJodoYatra led by party MP Rahul Gandhi enters its Kerala leg; visuals from Parassala, Thiruvananthapuram. pic.twitter.com/r1sCyaYByP
— ANI (@ANI) September 11, 2022Congress' #BharatJodoYatra led by party MP Rahul Gandhi enters its Kerala leg; visuals from Parassala, Thiruvananthapuram. pic.twitter.com/r1sCyaYByP
— ANI (@ANI) September 11, 2022
راہل گاندھی کا خیرمقدم کرنے والے دیگر سینئر پارٹی قائدین نے کانگریس کے ایم پی کے سی وینوگوپال اور ششی تھرور کے ساتھ ساتھ کیرالہ کے سابق وزیراعلی اومان چنڈی اور رمیش چنیتھلا بھی شامل تھے۔ کانگریس کے سابق صدر کے استقبال کے لیے حامیوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور اس یاترا کے قومی کنوینر دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ ہماری بھارت جوڈو یاترا کیرالہ میں ہے۔ بھارت کا تنوع بہت واضح ہے۔ کل ہم تمل بولنے والے تمل ناڈو سے ملیالم بولنے والے کیرالہ میں داخل ہوئے۔
مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra آج کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن
تمل ناڈو سرحد کے قریب پارسالا سے کیرالہ میں داخل ہونے کے بعد کانگریس کے سابق صدر 19 دنوں میں ملاپورم کے نیلمبر تک 450 کلومیٹر طویل سفر کریں گے۔ یہ یاترا 14 ستمبر کو کولم ضلع میں داخل ہوگی، 17 ستمبر کو الپوزا پہنچے گی، 21 اور 22 ستمبر کو ارناکولم ضلع سے گزرے گی اور 23 ستمبر کو تھریسور پہنچے گی۔ کانگریس یاترا 26 اور 27 ستمبر کو پلکڑ سے گزرے گی اور 28 ستمبر کو ملاپورم پہنچے گی۔