ETV Bharat / bharat

بنگال اسمبلی انتخابات : کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں میں اتحاد - west bengal urdu news

کانگریس ہائی کمان نے بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان ہونے والے اتحاد کو گرین سگنل دے دیا۔

بنگال اسمبلی انتخابات : کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں میں اتحاد

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 7:34 PM IST

کانگریس ہائی کمان کی جانب سے اتحاد کو منظور ی ملنے کے بعد لفٹ فرنٹ اور کانگریس نے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر میٹنگ شروع کر دی ہے۔

بنگال اسمبلی انتخابات : کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں میں اتحاد

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے اتحاد کو منظوری ملنے کے آگے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکنے کے لئے کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان اتحاد بے حد ضروری ہے۔ایک مضبوط اتحاد کی ضرورت تھی۔

ہم نے لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد کرکے بنگال کے عوام کے سامنے ایک بہترین اور مضبوط متبادل پیش کیا ہے۔ اسی اتحاد کی بنیاد پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکا جا سکتا ہے۔پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ اگلے ایک ہفتہ کے دوران سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کسی نتیجے پہنچنا ضروری ہے۔

سیٹوں کی تقسیم کے بعد کانگریس اور لفٹ فرنٹ پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا جائے گا اوربڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

دوسری طرف لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ امید کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے۔اب سیٹوں کی تقسیم کو لے کر میٹنگ کرنی ہے۔لفٹ فرنٹ کی 16 حلیف جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرکے کانگریس کے فیصلے پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے تاکہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.