ETV Bharat / bharat

Lok Sabha Muted پارلیمنٹ میں پہلے مائک بند ہوتا تھا، اب لائیو ٹیلی کاسٹ میں آواز کو میوٹ کردیا گیا: کانگریس

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:06 PM IST

کانگریس نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اڈانی معاملے میں گھر گئی ہے اس لئے اس لئے پارلیمنٹ میں پہلے مائیک بند ہوتا تھا لیکن اب پوری کاروائی کے ٹیلی کاسٹ کو ہی روک دیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ میں پہلے مائک بند ہوتا تھا، آج لائیو ٹیلی کاسٹ میں آواز دبا دی، کانگریس کا بیان

نئی دہلی: کانگریس نے پارلیمنٹ کے لائیو ٹیلی کاسٹ کی کاروائی کے دوران آواز نہ آنے کے سلسلے میں جمعرات کو کہا کہ حکومت اڈانی معاملے میں گھر گئی ہے اس لئے اس لئے پارلیمنٹ میں پہلے مائیک بند ہوتا تھا لیکن اب پوری کاروائی کے ٹیلی کاسٹ کو ہی روک دیا جارہا ہے۔ کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویڑ ہینڈل پر اس سلسلے میں زبردست طنز کیا اور کہا کہ 'پہلے مائک آف ہوتا تھا، آج ایوان کی کاروائی ہی میوٹ کر دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست کے لئے ایوان میوٹ ہے۔'

کانگریس پارٹی نے کہا کہ 'نعرے لگے-راہل جی کو بولنے دو...بولنے دو...بولنے دو پھر اوم برلا مسکرائے اور ایوان میوٹ ہو گیا۔ یہ جمہوریت ہے۔ اڈانی کو بچانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اب تک کیا کیا۔ اسپیچ ہٹائی، جے پی سی کی تشکیل نہیں، پارلیمنٹ میں بولنے پر روک، ایوان ملتوی کیا گیا، ای ڈی دفتر جانے جانے پر روک، پارلیمنٹ میں مائک آف کیا گیا اور آج پا رلیمنٹ کو ہی میوٹ کر دیاگیا۔'

یہ بھی پڑھیں: No Question Of Apology مودی کو معافی مانگنی چاہئے راہل کو نہیں، کھڑگے

راجستھان کے وزیر اعلی شوک گہلوت نے بھی ایوان کی کاروائی روکنے کے سلسلے میں حکومت پر طنز کیااور کہا کہ عوام کے ذریعے منتخب کئے گئے ایم پی کو پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہ دینااور لوک سبھاکی کاروائی میوٹ کرواناجمہوریت کی روایت کے خلاف ہے۔ یہ عوام کی آوازکو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔ کیا اسے صحت مند جمہوریت کہا جا سکتا ہے۔انہی مسائل کے سلسلے میں راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کی تھی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ وہ پریشان تھے کہ راہل گاندھی جی نے کیوں کہاکہ حزب اختلاف کے مائک بند کر دئے جاتے ہیں۔ آج تو لوک سبھا ہی میوٹ کر دیا گیا اور کیا ثبوت چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.