ETV Bharat / bharat

Congress Screening Committees کانگریس نے ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ کے لیے بنائی اسکریننگ کمیٹی - کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال

کانگریس نے بتایا کہ پارٹی نے گورو دوبے کی صدارت میں میگھالیہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کے تعاون کے لئے ممبران پارلیمنٹ ہیبی ایڈن اور نیرج ڈانگی کو رکن بنایا ہے۔Cong Set up screening Committees for North East

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 10:26 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے تمام عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کام شروع کریں۔ Congress Screening Committees

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے گورو دوبے کی صدارت میں میگھالیہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور ان کے تعاون کے لئے ممبران پارلیمنٹ ہیبی ایڈن اور نیرج ڈانگی کو رکن بنایا ہے۔ ریاستی انچارج منیش جے درتھ اور ریاستی صدر ویسینٹ ایچ پالا کو سابق ممبر بنایا گیا ہے۔

پارٹی نے سینئر لیڈر موہن پرکاش کی قیادت میں ناگالینڈ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں مسٹر سنجے دت اور شنکر ملاکر ممبر ہیں اور ریاستی انچارج جنرل سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، ریاستی صدر کے تھیری اور ریاستی انچارج سکریٹری رنجیت مکھرجی کو سابق ممبر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تریپورہ کے لیے محترمہ دیپا داس منشی کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے اور کملیشور پٹیل اور ایس اے سمپت کمار کو ممبر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی انچارج اجے کمار، ریاستی صدر ویراجیت سنہا، ایم ایل اے سدیپ رائے برمن اور انچارج سکریٹری محترمہ سریتا لیتف لانگ کو سابق رکن بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Assembly Polls الیکشن کمیشن نے تریپورہ کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

Tripura Assembly Elections امت شاہ اور نڈا نے تریپورہ بی جے پی لیڈران سے ملاقات کی

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.