ETV Bharat / bharat

شوپیان: آنگن واڑی کارکنان اور کسان خواتین کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

کرشی وگیان کیندر شوپیان کی جانب سے آنگن واڑی کارکنان اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ تغذیہ کے قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

training program
training program
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:17 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں کرشی وگیان کیندر نے آنگن واڑی کارکنان اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیت سازی میں اضافے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام راشٹریہ پوشن ماہ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا جو پورے ملک میں ماہ ستمبر میں منایا جاتا ہے۔ کرشی وگیان کیندر شوپیان نے 17 ستمبر 2021 کو وزیراعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر آنگن واڑی کارکنان میں پوشن کٹ تقسیم کیے گئے۔

کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین، بے روزگار نوجوانوں، کامیاب کاشکاروں اور آنگن واڈی ورکرز کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار اور ڈائریکٹر اسکاسٹ ایکسٹینشن دل محمد مخدومی نے بتایا کہ تمام بچوں اور ماؤں کی تغذیہ بخش خوراک تک رسائی ہونی چاہیے اور خواتین و بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت، آئی سی اے آر، آئی ایف ایف سی او اور دیگر تنظیمیں اس سلسلے میں مسلسل محنت کر رہی ہیں۔

Training Program

مزید پڑھیں:۔ اننت ناگ: آنگن باڑی کارکنان کا مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ زمانہ قدیم سے ہمارے ملک میں یہ روایت رہی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں سبزیاں اگاتے ہیں لیکن مادہ پرستی کے اس دور میں ہمارے گھروں اور صحن میں پھل اور سبزیاں اگانے کی روایت کو فراموش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت آنگن واڑیوں میں تغذیہ بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں اور یہ کام انہیں اپنے گھروں اور صحن میں پودے اگانے پر راغب کرنے کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.