ETV Bharat / bharat

Condolence Meeting in Urdu Academy اردو اکادمی دہلی میں پروفیسر ابن کنول کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی نشست - اردو اکادمی دہلی میں تعزیتی نشست

دہلی کے اردو اکادمی میں اردو کے معروف افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار پروفیسر ابن کنول (ناصر محمود کمال) کے انتقال پر ایک تعزیتی نشست منعقد کیا گیا۔

اردو اکادمی دہلی میں پروفیسر ابن کنول کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی نشست

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 4:39 PM IST

نئی دہلی: اردو کے معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، خاکہ نگار، ناقد اور محقق پروفیسر ابن کنول (ناصر محمود کمال) کے انتقال پر آج اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی، جس میں اکادمی کے جملہ اسٹاف شریک تھے۔ اس موقع پر سکریٹری اردو اکادمی، دہلی محمد احسن عابد نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ابن کنول کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے تھا، آپ کے والد کنول ڈبائیوی ایک قومی شاعر تھے، اسی مناسبت سے آپ نے اپنا قلمی نام ابن کنول تجویز کیا اور اسی نام سے مشہور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ابن کنول، سابق صدر شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی کے سینئر استاد کی حیثیت سے طلبہ واساتذہ میں یکساں مقبول تھے۔ ان کی نگرانی میں تقریباً 38 پی ایچ ڈی اور ایم فل کے مقالے تحریر کیے گئے۔ وہ دہلی یونی ورسٹی میں تقریباً 37 سال درس و تدریس سے وابستہ رہے اور پچھلے سال سینئر پروفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے،اب ان کے جونیئر اساتذہ اور ان کے نگرانی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے والے اسکالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے کام کو آگے بڑھائیں اور ان کا نام مزید روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ اردو ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اردو کی خدمت کے حوالے سے ہی وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وائیوا کے لیے گئے تھے جہاں انھیں دل کا دورہ پڑا اورانھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکے اور اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے۔ ان کی تقریباً دو درجن سے زیادہ کتابیں منظرِعام پر آچکی ہیں جن میں تحقیق و تنقید، افسانے، ڈرامے، خاکے اور انشائیے شامل ہیں۔انھیں داستان کی تنقید میں ایک امتیاز حاصل تھا۔ ہم عصر افسانہ نگاروں میں جن لوگوں نے اپنے منفرد لب و لہجہ کی وجہ سے اردو دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے ان میں پروفیسر ابن کنول کا نام سر فہرست تھا۔ ابن کنول کے افسانوں کی سب سے اہم خصوصیت جو ان کو دوسرے افسانہ نگاروں سے ممتاز کرتی ہے وہ داستانوی رنگ و آہنگ ہے۔ ابن کنول کے افسانوں میں داستانوی ادب کے اثرات بہت واضح نظر آتے ہیں۔ داستان ان کا پسندیدہ موضوع رہا ہے،اسی وجہ سے داستانوی زبان ان کی لفظیات پر حاوی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Prof. Ibne Kanwal Passed Away ممتاز افسانہ نگار پروفیسر ابن کنول کا علیگڑھ میں انتقال

سکریٹری اکادمی نے کہا کہ اردو اکادمی، دہلی سے ان کا رشتہ اکادمی کے ابتدائی دنوں سے ہی بہت گہرارہا ہے۔ اکثر سمیناروں اور دیگر پروگراموں میں انھیں مدعو کیا جاتا تھا اور ان کے مشوروں پر غور کیا جاتا تھا۔ اردو اکادمی، دہلی نے 2008 میں انھیں اکادمی کا تخلیقی نثر کا ایوارڈ پیش کیا تھا۔ اکادمی نے گزشتہ سال ان سے داغ دہلوی پر مونوگراف لکھنے کی گزارش کی تھی جسے انھوں نے قبول کرکے اکادمی کو بروقت برائے اشاعت بھجوا دیا تھا۔ یہ مونوگراف طباعت کے مراحل میں ہے۔ اس موقع پر اکادمی کے سکریٹری اور اسٹاف نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے اللہ تعالیٰ سے صبر جمیل کی دعا کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.