ETV Bharat / bharat

ممبئی: خلافت کمیٹی کے تاریخی جلوس سمیت مہاراشٹر میں جلوس کی مشروط اجازت - عید میلادالنبی ﷺ

تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 19؍اکتوبر بروز منگل کو آل انڈیا خلافت کمیٹی کی جانب سے نکلنے والے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو و دیگر اہم شخصیات کی کوششوں کو اس وقت کامیابی ملی جب مہاراشٹر حکومت نے آل انڈیا خلافت کمیٹی کے ذریعے نکلنے والے جلوس کو مشروط طور پر اجازت دے دی۔

ممبئی میں خلا فت کمیٹی کے تاریخی جلوس
ممبئی میں خلا فت کمیٹی کے تاریخی جلوس
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 12:07 PM IST

آل انڈیا خلافت کمیٹی سے نکلنے والے عیدمیلادالنبی ؐ کے جلوس کو مشروط طور پر نکالنے کی اجازت دی گئی نیز کسی ایک جگہ پر بھیڑ نہ اکٹھا کرنے کیلئے پورے مہاراشٹر کے اپنے اپنے علاقوں میں پانچ ٹرک اور ہر ٹرک پر پانچ لوگوں کے ساتھ نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 19؍اکتوبر بروز منگل کو آل انڈیا خلافت کمیٹی کی جانب سے نکلنے والے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو و دیگر اہم شخصیات کی کوششوں کو اس وقت کامیابی ملی جب مہاراشٹر حکومت نے آل انڈیا خلافت کمیٹی کے ذریعے نکلنے والے جلوس کو مشروط طور پر اجازت دے دی۔

ساتھ ہی حکومت نے ممبئی، ملاڈ، کرلا، اندھیری، باندرہ، گھاٹکوپر، وکرولی، ممبرا، تھانہ، بھیونڈی، ناسک، مالیگاؤں، دھولیہ، کولہاپور، شولاپور، اچل کرنجی، ناگپور، ایوت محل، جلگاؤں، واشم، بارہ متی، اورنگ آباد، جالنہ، پربھنی، بیڑ اور ناندیڑ کے علاوہ پوری ریاست کے مسلم آبادی والے علاقوں میں عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس نکالنے کی اجازت دے دی اور مہاراشٹر حکومت نے اپنی گائڈلائن میں کہا ہے کہ آل انڈیا خلافت کمیٹی کی طرح پانچ ٹرک جس میں ہر ٹرک پر پانچ لوگوں کے ساتھ جلوس نکالنے، بھیڑ اکٹھا نہ ہو سمیت پورے شہر میں مختلف مقامات سے لوگ اپنے اپنے علاقوں میں پانچ ٹرکوں کے ساتھ عید میلادالنبی ﷺکا جلوس نکال سکیں گے۔

مہاراشٹر حکومت کی گائڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بات صاف ہونی چاہیئے کہ اب اگر لوگ ورلی میں رہتے ہیں یا ماہم میں رہتے ہیں یا پھر سائن، گھاٹکوپر میں رہتے ہیں تو وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہی جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ کو مذکورہ گائڈلائن کی پاسداری کرتے ہوئے وہیں سے جلوس نکالیں۔ منگل کو نکلنے والے خلافت ہاؤس کے تاریخی جلوس میں مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کررہے ہیں جب کہ جلوس کی قیادت رضااکیڈمی کے روح رواں الحاج محمد سعید نوری کریں گے۔

مزید پڑھیں: Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے

عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کیلئے کمیٹی کے چیئرمین و ممبران کے علاوہ معین ملت جناب معین میاں، رکن اسمبلی امین پٹیل اور رضا اکیڈمی کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت مہاراشٹر نے نئی گائیڈلائن کے مطابق مشروط طور پر جلوس عید میلادالنبی ﷺ کو نکالنے کی اجازت دی ہے جو صرف آل انڈیا خلافت کمیٹی سے نکلنے والے جلوس تک محدود نہ ہو؂ر پوری ریاست میں جہاں مسلم آبادی والے علاقے ہیں یا مسلم بستیاں ہیں وہ کسی ایک جگہ جمع نہ ہوکر اپنے اپنے علاقہ میں گائڈلائن کے مطابق جلوس کو سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار طریقے سے نکالیں۔

اس کے ساتھ ہی جلوس کے استقبال کیلئے جو اسٹیج راستوں میں لگائے جاتے تھے ان کو بھی حسب سابق اسٹیج لگانے کی اجازت گائڈ لائن میں شامل کی گئی ہے۔ شرکائے جلوس اور دیگر لوگوں کیلئے جو پانی کی تقسیم ، سینی ٹائزر اور ماسک کی تقسیم کیلئے جو ٹیبل لگائے جاتے ہیں ان کو بھی اجازت دے دی گئی ہے اور لوگ اگر چاہیں تو لاؤڈ اسپیکر کی اجازت لیکر اس کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.