ETV Bharat / bharat

لداخ خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش - لداخ آٹونامس ہل ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین تاشی گیلسن نے محکمہ صحت، پیرا ملٹری

لداخ خطے میں حکومت نے آج لیہہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا خصوصا لیہہ میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ لائے گئے غیر مقامی مزدوروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں-

لداخ خطے
لداخ خطے
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 8:15 AM IST

لداخ حکومت نے بی آر او سے غیر مقامی مزدوروں کو ضلع میں لانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ لیہہ آنے والے اکثر غیر مقامی مزدوروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سامنے ارہے ہیں جو ایک تشویش کا امر ہے کیونکہ اس وجہ سے خطہ لداخ کے ضلع لیہہ میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔

لداخ خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش

حکومت نے واضح کیا ہے کہ لیہہ ہوائی اڈے پر آنے والے مقامی و غیر مقامی مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ جب تک ان کی ٹیسٹ رپورٹس موصول نہیں ہوتی تب تک ایسے آنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق لداخ آٹونامس ہل ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین تاشی گیلسن نے محکمہ صحت، پیرا ملٹری، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ جمعہ کو اس سلسلے میں ایک اجلاس طلب کیا جس میں ضلع میں کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور بی آر او سے غیر مقامی مزدوروں کو لانے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ کورونا وائرس کی مزید پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.