ETV Bharat / bharat

کورونا سے جان گنوانے والوں کے اہل خانہ معاوضے کے حقدار: سپریم کورٹ - sc directs centre on compensate families of covid victi

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فیصلہ کرے گی کہ متاثرین کو کتنی رقم دی جائے۔ ہدایات 6 ہفتوں میں تیار کی جائے۔

Compensate families of Covid victims, SC directs Centre

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 3:46 PM IST

Updated : Jun 30, 2021, 5:30 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ حکم میں مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ۔19 Covid سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ​​معاوضے کی ادائیگی کے لیے رہنما ہدایات جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی National Disaster Management Authority (این ڈی ایم اے) کووڈ۔19 کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے نئے رہنما اصول جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے کہاکہ کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو دی جانے والی راحت کے لیے چھ ہفتوں کے اندر رہنما اصول جاری کیے جائیں۔'

سپریم کورٹ نے کہاکہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم دینے کا پابند ہے۔ تاہم عدالت نے ایکس گریشیا سے متعلق رقم طے کرنے کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہاکہ قومی آفات انتظامیہ ایکٹ (این ڈی ایم اے) کے دفعہ 12 کے التزامات کے تحت اتھارٹی قومی آفات سے متاثرہ افراد کو کم از کم امداد فراہم کرنے کا پابند ہے۔

عدالت نے مرکز کو ہدایت دی ہے کہ کووڈ۔19 سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی امداد کی رقم کو ہر پہلو میں رکھتے ہوئے جاری کیا جائے۔'

ہم آپ کو بتادیں کہ سپریم کورٹ نے کووڈ۔19 سے موت پر چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کے حکم سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ حکومت کو معاوضے کی ایک مقررہ رقم ادا کرنے کا حکم دے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اگر 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے تو پھر اس سے حکومت کو مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے معاوضے کا فیصلہ اتھارٹی کرے'۔

Last Updated : Jun 30, 2021, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.