کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) کی پڈوچیری یونٹ نے ہفتہ کے روز وزیراعلی این رنگاسوامی سے تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن پر بارہویں جماعت کے امتحان منسوخ کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی اپیل کی۔
پارٹی کے سکریٹری ایس بالاسبرامنیم نے یہاں جاری ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی کو فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ پڈوچیری کا اپنا علیحدہ ایجوکیشن بورڈ نہیں ہے اور وہ تمل ناڈو ایجوکیشن بورڈ پر عمل کرتا ہے۔
مسٹر بالاسبرامنیم نے کہا کہ وزیراعلی کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اعلی تعلیم میں طلبہ کا داخلہ 12 ویں نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے۔
انہوں نے مرکز میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی زیرقیادت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سےنیٹ اور جے ای ای امتحانات کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف نیٹ اور جے ای ای کا امتحان کرانا ان کے دوہرے رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔
یو این آئی