ETV Bharat / bharat

UP Urban Body Election او بی سی پر کمیشن کی رپورٹ پیش، چوبیس مارچ کو سپریم کورٹ میں سماعت

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:32 AM IST

سب کی نظریں اب اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ اربن لوکل باڈی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کر دی گئی ہے۔ اس معاملے کی سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: اتر پردیش اربن لوکل باڈی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن معاملے کی جانچ کے لیے بنائے گئے خصوصی کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ سپریم کورٹ 24 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گا اور اس کے بعد ریاست میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا راستہ صاف ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ کے سامنے بدھ کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اتر پردیش حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اس معاملے پر جلد سماعت کی درخواست کی۔ مہتا نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران آنے والی کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے یہ گزارش کی۔

انہوں نے بنچ کو بتایا کہ اگرچہ کمیشن کی مدت چھ ماہ تھی لیکن اس نے تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی۔جسٹس (ریٹائرڈ) رام اوتار سنگھ کی سربراہی میں کمیشن نے اس ماہ کے شروع میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی اور ریاست کے شہری ترقی کے وزیر اے کے شرما اور محکمہ شہری ترقیات کے عہدیداروں کی موجودگی میں رپورٹ سونپ دی تھی۔کمیشن کے چار دیگر ارکان میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران چوب سنگھ ورما، مہندر کمار اور ریاست کے سابق ایڈیشنل قانونی مشیر سنتوش کمار وشوکرما اور برجیش کمار سونی شامل ہیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمیشن نے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں ریاست کے تمام 75 اضلاع کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ بتایا گیا کہ کمیشن نے 5 دسمبر 2022 کو نوٹیفائی کیے گئے شہری بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن میں کئی بے ضابطگیوں کو پایا اور ان کو ہٹانے کی سفارش کی۔عدالت عظمیٰ نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ریزرویشن کے بغیر ریاست کے شہری بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے اتر پردیش الیکشن کمیشن کو الہ آباد ہائی کورٹ سے دی گئی ہدایت پر 4 جنوری 2023 کو روک لگا دی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے روک لگاتے ہوئے مشاہدہ کیا تھا کہ آرٹیکل 243-ٹی کے تحت میونسپلٹیز کو جمہوری بنانا اور بلدیات کی تشکیل میں مناسب نمائندگی دونوں آئینی مینڈیٹ ہیں۔اتر پردیش حکومت نے تب عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ اس نے او بی سی کی نمائندگی کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایک وقف کمیشن تشکیل دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے پہلے کے حکم 'ٹرپل ٹیسٹ فارمولہ' پر عمل کیے بغیر ریاست میں او بی سی ریزرویشن کے مسودے کو تیار کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے اس کی سماعت کے بعد انتخابات پر روک لگا دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.