ETV Bharat / bharat

LPG Cylinder Price کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی - آئل مارکیٹنگ کمپنی

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 99.75 روپے کی کمی کی ہے۔ وہیں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ prices of Commercial LPG gas cylinder

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی
کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 9:39 AM IST

نئی دہلی: مہنگائی سے پریشان عام آدمی کے لیے راحت کی خبر ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 99.75 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1680 روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں آج (1 اگست 2023) سے لاگو ہو گئی ہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ پر نئی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Petrol Diesel Update پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

واضح رہے کہ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں کمرشل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 1895.50 روپے سے کم ہو کر 1802.50 روپے پر آگئی ہے۔ چنئی میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت پہلے 1945.00 روپے تھی لیکن اب یہ 1852.50 روپے ہو گئی ہے۔ مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں یہ 1733.50 روپے سے کم ہو کر 1640 روپے پر آ گیا ہے۔ چنئی میں 19 کلو کے کمرشل رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 1945.00 روپے سے کم ہو کر 1852.50 روپے ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.