ETV Bharat / bharat

Commercial LPG Price Hike: کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ - news lpg cylinder price

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2253 روپے سے بڑھا کر 2355.50 روپے کر دی گئی۔ Commercial LPG Cylinder Price Hiked

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں اضافہ
کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں اضافہ
author img

By

Published : May 1, 2022, 12:43 PM IST

Updated : May 1, 2022, 3:51 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2253 روپے سے بڑھا کر 2355.50 روپے کر دی گئی۔ ساتھ ہی 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت فی الحال 655 روپے ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 250 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ Commercial LPG Cylinder Price Hiked

آپ کو بتا دیں کہ پٹرول-ڈیزل اور ایل پی جی صارفین کو مہنگائی کا جھٹکا 22 مارچ سے شروع ہوا تھا۔ غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد یکم اپریل کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا گیا۔ کمرشل سلنڈر مہنگا ہونے کی وجہ سے اب باہر کا کھانا مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

غور طلب ہے کہ یکم اپریل 2022 کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ اضافہ 19 کلو کے کمرشل سلنڈر میں کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2253 روپے ہوگئی۔ گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روز قبل 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کمرشل سلنڈر مہنگا ہونے کی وجہ سے اب باہر کا کھانا مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ معلومات کے مطابق صرف 10 روز قبل گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا جب کہ 22 مارچ کو کمرشل سلنڈر سستا ہوا تھا۔

Last Updated : May 1, 2022, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.