ETV Bharat / bharat

Raju Srivastava Health Update: راجو سریواستو کی حالت نازک، وینٹی لیٹر رکھے گئے

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 12:23 PM IST

مشہور کامیڈین راجو سریواستو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ایمس میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ 58 سالہ راجو سریواستو کو ٹریڈمِل پر دوڑتے وقت دل کا دورہ پڑا تھا۔ Raju Srivastava on Ventilator

Comedian Raju Srivastava Suffers Heart Attack
راجو سریواستو کی حالت نازک

نئی دہلی: کامیڈین راجو سریواستو کو گزشتہ روز ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ بیہوش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں دہلی کے سرکاری ہسپتال ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا تاہم آج ملی تازہ رپورٹس کے مطابق کامیڈین کی حالت نازک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ طبیعت ناساز ہونے پر راجو سریواستو کو ایمرجنسی میڈیسین ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا، بعد میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں قومی دارالحکومت دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع کے مطابق راجو کو جم میں ورزش کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ راجو سریواستو کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق ان کے بھائی اور پی آر نے کی تھی۔Comedian Raju Srivastava Suffers Heart Attack

'گجودھر بھیا' کے نام سے مشہور راجو سریواستو کا شمار ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین میں ہوتا ہے ۔ وہ پہلی بار فلم 'تیزاب' (1988) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں فلم میں نے پیار کیا (1989)، بازیگر (1993)، آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ (2001) اور آخری بار کامیڈین کپل شرما کی فلم 'فرنگی' میں ایک خاص کردار میں دیکھا گیا ہے۔ ٹی وی سیریز کی بات کریں تو سال 1994 میں انہیں پہلی بار دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو 'ٹی ٹائم منورجن' میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد راجو سریواستو نے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں شائقین کو کافی ہنسایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.