ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں کووڈ ٹیکہ کاری 110.74 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 110 کروڑ 74 لاکھ 44 ہزار 153 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ آج 48 لاکھ 76 ہزار 535 کووڈ ویکسین دی گئیں۔

کووڈ ٹیکہ کاری
کووڈ ٹیکہ کاری
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 9:53 PM IST

ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے 300ویں دن جمعرات کو 48 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کی تعداد 110.74 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 110 کروڑ 74 لاکھ 44 ہزار 153 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ آج 48 لاکھ 76 ہزار 535 کووڈ ویکسین دی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 74 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 655 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ دوسری خوراک 36 کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 498 کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:معذورین کے لیے کووڈ ویکسین پروگرام کا آغاز

وزارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی۔ اس لیے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

وزارت کے مطابق، ٹیکہ کاری کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جاتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.