نئی دہلی: زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو کہا کہ غذائیت سے بھرپور موٹے اناج کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اس بار ان کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جائے گی اور اس کے لیے ریاستوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔Tomar On Coars Grains
تومر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو کم از کم امدادی قیمت پر موٹے اناج (جوار، باجرا، راگی وغیرہ) کی خریداری کے لیے مرکز کو تجاویز بھیجنی ہوں گی اور اس کی بنیاد پر انہیں فنڈز دستیاب کرائے جائیں گے۔ریاستوں کے ذریعہ جو موٹا اناج خریدا جائے گا اسے عوامی تقسیم کے نظام کے توسط سے تقسیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سات ریاستوں نے 13 لاکھ ٹن موٹے اناج کی خریداری کی تھی۔ اس بار مزید ریاستوں کو موٹے اناج کی خریداری کے لیے ترغیب دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا گیا ہے۔
وزیر زراعت نے کہا کہ دالوں اور تیل کے بیجوں کی بھی کم سے کم امدادی قیمت پر خریداری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو مناسب قیمتیں مل رہی ہیں۔ دال کے معاملے میں ہماراملک تقریباً خود کفیل ہو گیا ہے، جب کہ تیل کے بیجوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ تومر نے 'ایک ملک ایک راشن کارڈ' اسکیم اور جدید ٹکنالوجی سے لوگوں کو ہونے والے فوائد کے بارےمیں تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ کہیں بھی لوگ عوامی تقسیم کے نظام کے تحت دکانوں سے اپنا راشن آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
Tomar On Coars Grains موٹے اناج کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جائے گی، تومر - موٹے اناج کی خریداری کے لیے مرکز کو تجاویز
زراعت کے وزیر نے کہا کہ ریاستوں کو کم از کم امدادی قیمت پر موٹے اناج کی خریداری کے لیے مرکز کو تجاویز بھیجنی ہوں گی اور اس کی بنیاد پر انہیں فنڈز دستیاب کرائے جائیں گے۔Tomar Says Coarse grains to be purchased o large scale