کولکتہ: مغربی بنگال میں ایک بار پھر سی بی آئی کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ اب کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے بنگال کے قانون اور محنت کے وزیر مولائے گھٹک کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ یہ چھاپہ آسنسول میں وزیر کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی نے مولائے گھٹک کو کئی بار سمن جاری کیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی اس معاملے میں پہلے سے ہی کارروائی کر رہی ہے۔ کوئلہ گھوٹالے میں ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
-
CBI raids underway at 6 premises of TMC leader and West Bengal minister Moloy Ghatak - five in Kolkata and one in Asansol - in connection with coal scam. https://t.co/9OYZrdKeVl
— ANI (@ANI) September 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">CBI raids underway at 6 premises of TMC leader and West Bengal minister Moloy Ghatak - five in Kolkata and one in Asansol - in connection with coal scam. https://t.co/9OYZrdKeVl
— ANI (@ANI) September 7, 2022CBI raids underway at 6 premises of TMC leader and West Bengal minister Moloy Ghatak - five in Kolkata and one in Asansol - in connection with coal scam. https://t.co/9OYZrdKeVl
— ANI (@ANI) September 7, 2022
اس سے قبل سی بی آئی نے مغربی بنگال میں پارتھا چٹرجی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ سی بی آئی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کچھ عرصہ قبل ممتا حکومت میں کابینہ کے وزیر پارتھا چٹرجی کو ٹیچر بدعنوانی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ پارتھا چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی سے تقریباً 50 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد ممتا بنرجی نے پارتھا چٹرجی کو کابینہ سے ہٹا دیا۔
مزید پڑھیں:۔ Abhishek Banerjee's ED appearance کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ابھیشیک بنترجی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیشی
الزام ہے کہ آسنسول کے قریب کنستوریا اور کجورہ علاقوں میں ایسٹرن کول فیلڈز کی لیز پر دی گئی کانوں میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی کی گئی۔ سی بی آئی کے مطابق تحقیقات میں 1,300 کروڑ روپے کے مالیاتی لین دین کا اشارہ ملا ہے۔ اس رقم کا زیادہ تر حصہ کئی بااثر لوگوں کے پاس گیا۔ اس کے علاوہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان بااثر افراد کے غیر ملکی بینک کھاتوں میں رقم جمع کرائی گئی۔