وارانسی: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی دورے کے دوسرے دن وارانسی سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ اس دوران ان کے ہیلی کاپٹر نے پولیس لائن میں ٹیک آف کیا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے سی ایم یوگی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ وزیراعلیٰ کی ایمرجنسی لینڈنگ سے پورے انتظامی عملے میں ہلچل مچ گئی۔ Emergency landing of CM Yogi helicopter
وارانسی کے ڈی ایم کوشل راج شرما نے کہا کہ دوران پرواز پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائے گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد سی ایم یوگی سرکٹ ہاؤس میں رُکے ہوئے ہیں۔ اب وہ بابت پور ہوائی اڈے سے بذریعہ طیارے کے ذریعے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اپنے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو وارانسی پہنچے۔ جہاں ایک جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے بعد انہوں نے منصوبوں کے سائٹ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد اتوار کی صبح 9:00 بجے سی ایم یوگی لکھنؤ کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ اس دوران پولیس لائن ہیلی پیڈ سے ٹیک آف کرنے کے 4 منٹ بعد ان کا ہیلی کاپٹر دوبارہ ہیلی پیڈ پر اترا۔ جس سے پورے انتظامی عملے میں کھلبلی مچ گئی۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ آسمان پر پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ فی الحال سی ایم یوگی مکمل طور پر محفوظ ہیں۔