ETV Bharat / bharat

Yogi To Meet Mohan Bhagwat یوگی آدتیہ ناتھ آج موہن بھاگوت سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 9:09 AM IST

انتظامی حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ جمعرات کو سرکاری طیارہ سے بمہرولی پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ جائیں گے۔ ڈی ایم سنجے کمار کھتری نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ کی آمد کی تصدیق کی۔ Yogi To Meet Mohan Bhagwat

یوگی آدتیہ ناتھ آج موہن بھاگوت سے ملاقات کریں گے

پریاگ راج: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 20 اکتوبر یعنی آج پریاگ راج کے دورے پر ہوں گے۔ وہ تقریباً 12:30 بجے پریاگ راج پہنچیں گے اور سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کریں گے۔ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے پریاگ راج میں 16 سے 19 اکتوبر تک آر ایس ایس کے آل انڈیا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔ 22 اکتوبر کو بھاگوت پریاگ راج سے روانہ ہوں گے۔ CM Yogi To Meet Mohan Bhagwat in prayagraj

انتظامی حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ جمعرات کو سرکاری طیارہ سے بمہرولی پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ جائیں گے۔ ڈی ایم سنجے کمار کھتری نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ کی آمد کی تصدیق کی۔ معلومات کے مطابق سی ایم یوگی کا ہیلی کاپٹر اسکول کے احاطے میں بنے ہیلی پیڈ پر اترے گا۔ وہ دوپہر میں آئیں گے اور تقریباً ایک گھنٹہ قیام کریں گے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سنگھ سربراہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھائیں گے۔ اس کے بعد لکھنؤ واپس چلے جائیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے 22 نومبر 2020 کو گوہنیا کے اسی احاطے میں ڈاکٹر موہن بھاگوت کے قیام کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت جلسہ گاہ پر ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔ وہیں 20 اکتوبر 2022 کو وزیر اعلیٰ کی آمد کا ممکنہ پروگرام منگل کی شام ضلع انتظامیہ کے پاس آیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Case Against Bhagwat Dismissed موہن بھاگوت کے خلاف درج مقدمہ خارج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.