مئو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ضلع مئو میں 203 کروڑ روپئے کے اخراجات کی ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ سالوں تک مئو کو مافیاؤں نے جم کر لوٹا ہے۔ اس علاقے کو دیمک کی طرح لوٹنے والے مافیا کوئی بھی ہوں۔ انہیں حکومت ’پاتال‘سے بھی نکال لائے گی۔CM Yogi on Mafia in Mau
مئو کے دورے پر پہنچے یوگی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان کی حکومت زیرو ٹالیرنس کی پالیسی سے کام ہورہا ہے۔ یوگی نے کہا 'مافیا کوئی بھی ہو، کہیں بھی ہو اسے 'پاتال' سے بھی نکال کر لائیں گے۔ مئو کو مافیاؤں نے لوٹ لیا۔ یہاں کے مافیا اس علاقے کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا گئے۔ وہ غریبوں کے حق پر ڈاکہ زنی کرتے رہے۔آج سی کی بھرپائ حکومت ان سے اور ان کے خاندان سے کروارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوگی حکومت کی تشکیل کے بعد مئو کے شہ زور لیڈر و سابق ایم ایل اے مختار انصاری اور ان کے اہل خانہ کے خلاف چل رہے مجرمانہ معاملوں کی جانچ تیز کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی غیر قانونی طریقے سے جمع کی گئی املاک کو بھی ضبط کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Yogi Inspects Bijnor Medical College یوگی نے بجنور میڈیکل کالج کا معائنہ کیا
کسی کا نام لئے بغیر یوگی نے مجرمین کو دو ٹوک انتباہ دیتے ہوئےکہا کہ غنڈے، مجرمین اور مافیاؤں کو ’پاتال‘سے بھی کھینچ کر لائیں گے اور انہیں قانون کے شکنجے میں ڈال کر سیدھا کیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے مئو میں ایک میڈیکل کالج کھولنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ زمین تلاش کرکے رکھیں کیونکہ یہاں میڈیکل کالج قائم کرنے کا علان کبھی بھی ہوسکتا ہے۔
یو این آئی