کاشی پور: اتراکھنڈ کے کاشی پور میں بی جے پی کے رہنما شیو پرکاش کے بھتیجے کی شادی میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اچانک پھسل کر گر گئے۔ تاہم ان کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں فوراً اٹھا لیا، لیکن یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان پیر کو کاشی پور پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے بی جے پی کے نیشنل کو-جنرل سکریٹری تنظیم شیو پرکاش کے بھتیجے گھنیندر سنگھ گہلوت کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ CM Shivraj Singh Chauhan Slipped Down
یہ بھی پڑھیں:
- پنجاب: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اسٹیج پر گِر پڑے
- تشہیری مہم کے دوران اسٹیج سے گر پڑے متعدد رہنما
- اسٹیج گرگیا، نصرت جہاں بال بال بچیں
شیوراج سنگھ چوہان کی آمد پر ڈھول اور تانگوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی سی ایم شیوراج سنگھ چوہان مین گیٹ سے آگے بڑھے اور ضیافت کی طرف جانے والی سیڑھیوں پر پہنچے تو ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پیچھے کی سیڑھیوں پر گر گئے۔ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر مدن کوشک بھی موجود تھے۔