ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ یہ حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور پوری حکومت ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع کے بعد سے ہی وہ سیدھی ضلع اور ریوا ڈیویژن انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں ہدایات دے رہے تھے۔
اس دوران اس دل دہلا دینے والے اس حادثہ کی وجہ سے وزیراعلیٰ چوہان نے آج یہاں منعقد ہونے والا ’گرہ پرویشم ‘پروگرام بھی ملتوی کردیا۔ اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شامل ہونے والے تھے۔
مدھیہ پردیش میں پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت بنائے گئے ایک لاکھ مکانوں میں شیئر ہولڈروں کے ایک ساتھ گرہ پرویش کا پروگرام ’گرہ پرویشم‘ آج دن میں منعقد ہونے والا تھا۔
اس کے علاوہ یہاں منعقد ہونے والی ریاستی کابینہ کی میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی۔ شیو راج سنگھ چوہان نے سیدھی معاملے پر ہی توجہ مرکوز کرنے کے پیش نظر آج کے دیگر سرکاری پروگرام بھی ملتوی کردیئے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کے وزراء کی فوری طور پر میٹنگ بلائی اور انہیں ضروری ہدایت دیں۔ اس کے بعد آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ کو فوری طور پر جائے وقوع پر بھیج دیا گیا۔
(یو این آئی)