ETV Bharat / bharat

Bihar Violence ماحول بگاڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، نتیش کمار

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 5:31 PM IST

روہتاس کے ساسارام ​​اور نالندہ کے بہار شریف میں ہوئے فسادات پر بڑا بیان دیتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں ہر کوئی الرٹ ہے۔ آہستہ آہستہ پتہ چلے گا کہ یہ گڑبڑ کس نے کی ہے۔ کیا پہلے کبھی ایسا ہوتا تھا؟ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں بخشا نہیں جائے گا۔'

ماحول بگاڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، نتیش کمار

پٹنہ: رام نومی کے اگلے دن بہار کے کئی اضلاع سے تشدد کی خبریں موصول ہوئیں۔ اس معاملے پر بی جے پی نے بہار حکومت بالخصوص سی ایم نتیش کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار سے بہار سنبھل نہیں رہا ہے۔ سی ایم نتیش کمار بھی بی جے پی پر مسلسل حملہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے سی ایم نتیش نے ان فسادات کے پیچھے دو لوگوں کا ہاتھ بتایا تھا۔ نتیش نے کہا تھا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس واقعہ کے پیچھے دو لوگ ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک حکمران ہے اور دوسرا ان کا ایجنٹ ہے۔

نتیش کمار نے ایک بار پھر بہار تشدد کو لے کر بی جے پی کا نام لیے بغیر نشانہ لگایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس پر بھی حملہ کیا ہے۔ سی ایم نتیش کمار نے کہا کہ حکومت الرٹ ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ کوئی تنازعہ نہ ہو۔ جب نتیش کمار سے پوچھا گیا کہ مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس بہار تشدد کے بارے میں گورنر سے رپورٹ طلب کرنے کے لیے وزیر داخلہ سے اپیل کریں گے، تو سی ایم نتیش نے اس کا جواب دیتے ہوئے نتیش نے کہا کہ ہماری پولیس اور افسران اندرونی طور پر اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھتے ہیں اصل میں یہ ہنگامہ کس نے کیا۔

نتیش نے کہا کہ لوگ جو چاہتے ہیں کہتے رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کا سال بھی یاد ہے جب ایک مرکزی وزیر کے بیٹے نے کچھ کیا تھا، اسے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ہم کبھی کسی کو نہیں چھوڑتے۔ یہ لوگ کچھ بھی کہتے رہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ وہ شروع سے ہی آپسی محبت اور بھائی چارے کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Violence فسادات میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی، نتیش کمار

انہوں نے کہا کہ جب وہ سمادھان یاترا پر تھے تب بھی ہر طرف محبت اور بھائی چارہ نظر آرہا تھا اور کہیں سے بھی ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ آپس میں اتحاد برقرار رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.