ETV Bharat / bharat

RJD Iftar Party in Patna آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں نتیش کمار اور چراغ پاسوان شامل ہوئے - افطار پارٹی میں نتیش کمار شامل ہوئے

بہار کے پٹنہ میں آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں وزیر اعلی نتیش کمار، چراغ پاسوان سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اتوار کی شام رابڑی آواس پر منعقد کی گئی افطار پارٹی میں روزہ دار کے ساتھ کئی وزرا پہنچے۔ ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو خود مہمانوں کا استقبال کرنے میں مصروف رہے۔

آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں نتیش کمار اور چراغ پاسوان شامل ہوئے

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:58 PM IST

آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں نتیش کمار اور چراغ پاسوان شامل ہوئے

پٹنہ: بہار کے پٹنہ میں آر جے ڈی کی جانب سے افطار پارٹی دی گئی۔ سرکلر روڈ پر واقع رابڑی آواس پر افطار پارٹی میں روزہ داروں کے ساتھ کئی وزراء اور معززین شامل ہوئے۔ ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو سب کا استقبال کرنے میں مصروف رہے۔ اس افطار پارٹی میں سی ایم نتیش کمار، جموئی کے ایم پی چراغ پاسوان، اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری، شیوانند تیواری، وزیر جما خان، آر جے ڈی ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ اور پپو یادو نے شرکت کی۔ اتوار کی شام رابڑی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی افطار پارٹی میں کئی روزہ داروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے کہا کہ "ہم ہر سال افطار کی دعوت دیتے ہیں۔ افطار کرکے روزہ داروں کا احترام کرتے ہیں۔ یہ افطار پارٹی نہیں بلکہ گنگا جمونی تہذیب کی پہچان ہے۔ جن لوگوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، ان کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ امن و امان بگاڑنے والوں کو قانون نہیں بخشے گا۔

عظیم اتحاد کے کئی رہنما پہنچے: آر جے ڈی کی جانب سے افطار پارٹی کی تیاریاں زور و شور سے کی گئیں تھی۔ اس افطار پارٹی میں لوگوں کو مدعو کرنے کے لیے دعوتی خطوط بھی چھاپے گئے۔ یہ خط ہندی اور اردو میں چھپا تھا۔ اس سے قبل سی ایم نتیش کمار اور جے ڈی یو کی جانب سے افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کئی معززین نے شرکت کی تھی۔ عظیم اتحاد کے کئی رہنما اتوار کی شام رابڑی کی رہائش گاہ پر منعقد افطار پارٹی میں پہنچے۔

افطار پارٹی پر سب کی نظر: اپوزیشن عظیم اتحاد کے زیر اہتمام افطار پارٹی کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ بہار جل رہا ہے اور حکومت افطار پارٹی میں مصروف ہے۔ دوسری طرف یہ بھی چرچا ہو رہی ہے کہ اس بار بھی افطار پارٹی کے بعد بہار کی سیاست میں تبدیلی آئے گی کیونکہ گزشتہ سال افطار پارٹی کے بعد ہی نتیش کمار نے گرینڈ الائنس کی حکومت بنائی اور بی جے پی کو خیرباد کہہ دیا۔ اس وجہ سے سب کی نظر بہار میں افطار پارٹی پر لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramdhan 2023 مشہور تاجر بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.