ETV Bharat / bharat

ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پر پہنچی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی - cbi raid

کوئلہ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم کی پوچھ گچھ کرنے سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج دن میں اپنے بھتیجے ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔

ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پر پہنچی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 1:48 PM IST

کوئلہ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم کی پوچھ گچھ کرنے سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچ کر وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔ سی بی آئی کی ٹیم کے ابھیشک بنرجی کی اہلیہ اور سالی سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے پہنچنے سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی آمد نے پورے معاملے کو نیا موڑ دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پورے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ابھیشک بنرجی کے گھر موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ابھی تک کن کن لوگوں سے بات چیت کی ہے اس کا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے دوسری طرف ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ بھی معلوم نہیں کہ انہیں کیوں نوٹس دیا گیا ہے۔

ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پر پہنچی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
ابھیشک بنرجی کی رہائش گاہ پر پہنچی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی وہ تفتیش کے لیے سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں نوٹس بھیجنے کی وجہ بتائی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 نومبر کو سی بی آئی کی مختلف ٹیموں نے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کوئلہ بدعنوانی کے معاملے میں بڑے پیمانے پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی تھی۔

سی بی آئی نے اس معاملے میں ایسڑن کوئل فیلڈ لمیٹڈ کے کئی اعلیٰ افسران پوچھ گچھ کی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے انوپ ماجھی عرف لالہ کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ سی بی آئی کو اس کی تلاش ہے۔کوئلہ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی ابھیشک بنرجی کی سالی مینیکا گمبھیر سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے بیشتر ارکان پارلیمان ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کی اہلیہ کی شہریت کو لے سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.