ETV Bharat / bharat

Nana Patole Slams Eknath Shinde ایکناتھ شندے نے دسہرہ ریلی میں بی جے پی کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا، نانا پٹولے - ایکناتھ شندے تنقید کا نشانہ

نانا پٹولے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کا وزیراعلیٰ بی جے پی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے۔ بی کے سی جلسے میں ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں غداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بی جے پی کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا۔ Nana Patole Slams Eknath Shinde

Nana Patole Slams Eknath Shinde
ایکناتھ شندے نے دسہرہ ریلی میں بی جے پی کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا، نانا پٹولے
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 7:45 PM IST

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے ایک ناتھ شندے کے جلسے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کے بی کے سی میدان میں ایکناتھ شندے گروپ کے جلسے میں ریاست کے مختلف حصوں سے لوگوں کو غلط معلومات دے کر کرائے پر بھیڑ جمع کی گئی تھی، لیکن لوگ شندے کی تقریر سنے بغیر وہاں سے واپس چلے گئے۔ ریاست کا وزیراعلیٰ بی جے پی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے۔ ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں غداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بی جے پی کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا۔ Nana Patole Slams Eknath Shinde

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔ دراصل دیکھا جائے تو ایکناتھ شندے کی غداری ان کا اور شیو سینا کا اندرونی معاملہ ہے۔ لیکن اپنی غداری پر پردہ ڈالنے کے لیے ایکناتھ شندے مسلسل کانگریس پر تنقیدیں کر رہے ہیں، جسے ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ کانگریس پارٹی کا صدر کون ہے یا کسے ہونا چاہئے، اس کی فکر ایکناتھ شندے نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایکناتھ شندے جنہیں یہ تک نہیں معلوم کہ ان کی پارٹی کون سی ہے، ان کا کانگریس پارٹی کے بارے میں بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔ کانگریس پارٹی ملک کی سب سے قدیم اور تجربہ کار پارٹی ہے، اس نے ملک کو آزادی دلانے اور ملک کے وقار کو دنیا میں بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ ایکناتھ شندے کی کارکردگی کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا کارنامہ بس یہی ہے کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کرتے ہیں اور دہلی کے ہر حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔

نانا پٹولے نے مزید کہا کہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں 2019 میں شیو سینا کے منتخب ہونے والے ممبرانِ اسمبلی کے ساتھ کانگریس پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت بنائی تھی۔ یہ حکومت فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھ کر ریاست کے عوام کی بھلائی کے لیے بنائی گئی تھی۔ ایکناتھ شندے کے ساتھ ان کا ساتھ دینے 40 ایم ایل اے بھی اس حکومت میں تھے۔ اگر کانگریس کی حمایت انہیں اتنی ہی ناپسند تھی تو اسی وقت انہوں نے اس کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole Slams Maharashtra Governor: 'گورنر بی جے پی کے لئے کام کر رہے ہیں'

انہوں نے کہا کہ ایکناتھ شندے بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات کی وراثت کی بات کرتے ہیں لیکن کیا انہیں یہ بات نہیں معلوم کہ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے کانگریس کے امیدواروں پرتیبھاتائی پاٹل اور پرنب مکھرجی کی حمایت کی تھی؟ کیا اس وقت بھی مخالفت کرنے کا حوصلہ ایکناتھ شندے نے دکھایا تھا؟ خود کی سیاسی ترجیحات اور بی جے پی کے اشارے پر اپنی گردن جھکا دینے والے ایکناتھ شندے کو کانگریس پر الزام لگانا بند کر دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.