ETV Bharat / bharat

Champawat Bypoll Result : وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے چمپاوت ضمنی انتخاب میں شاندار جیت درج کی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کانگریس امیدوار نرملا گہتوڑی کو زبردست شکست دی ہے۔ سی ایم دھامی نے نرملا گہتوڑی کو 55,025 ووٹوں سے شکست دی۔ نرملا اپنی ضمانت بھی نہ بچا سکی۔ Champawat Bypoll Result

سی ایم دھامی نے چمپاوت ضمنی انتخاب میں شاندار جیت درج کی

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 12:06 PM IST

نینی تال: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چمپاوت ضمنی انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی نرملا گہتوڑی کو 55025 ووٹوں سے شکست دی۔ وزیراعلی دھامی کی حریف کانگریس اور دیگر امیدوار اپنی ضمانت بھی نہیں بچا سکے۔ چمپاوت کے لوگوں نے کانگریس امیدوار کو بری طرح مسترد کر دیا۔ انہیں 3233 ووٹ ملے۔ یہ کانگریس کی اب تک کی سب سے بری شکست ہے۔ CM Dhami stunning victory in champawat by election

گزشتہ 31 مئی کو ہوئے چمپاوت ضمنی انتخاب میں پوسٹل بیلٹ سمیت کل 62898 ووٹ ڈالے گئے۔ آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق سی ایم دھامی کو کل 58258 ووٹ ملے، کانگریس امیدوار کو 3233، سماج وادی کے حمایت یافتہ منوج کمار بھٹ کو 413، آزاد ہمانشو گڈکوٹی کو 402 اور نوٹا کو 377 ووٹ ملے۔ پہلے راؤنڈ میں ہی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اپنی حریف کانگریس کی نرملا گہتودی پر برتری حاصل کرلی۔ پہلے راؤنڈ میں کانگریس کو محض 164 ووٹ ملے اور سی ایم دھامی کو 3856 ووٹ ملے۔ سی ایم دھامی آخری 13 ویں راؤنڈ تک اپنی برتری کو مستحکم کرتے چلے گئے۔

  • Congratulations to Uttarakhand’s dynamic CM @pushkardhami for the record win from Champawat. I am confident he will work even harder for the progress of Uttarakhand. I thank the people of Champawat for placing their faith in BJP and laud our Karyakartas for their hardwork.

    — Narendra Modi (@narendramodi) June 3, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پوسٹل بیلٹ میں بھی کانگریس بی جے پی سے پیچھے تھی اور یہاں دھامی کو 990 اور کانگریس کو محض 86 ووٹ ملے۔ اسی طرح سماجوادی حمایت یافتہ امیدوار کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے صرف چار ووٹ ملے۔ سی ایم دھامی کی جیت سے بی جے پی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نینی تال کی ایم ایل اے سریتا آریہ اور بی جے پی رہنما شانتی مہرا نے اسے چمپاوت اور اتراکھنڈ کے لوگوں کی جیت قرار دیا۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی آج لکھنؤ کے دورے پر ہیں۔ وہاں سے وزیراعظم نے سی ایم دھامی کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بی جے پی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ میں ان کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دھامی اتراکھنڈ کی ترقی کے لیے مزید محنت کریں گے۔

مزید پرھیں:۔ Uttarakhand To Be First State To Implement Uniform Civil Code: دھامی حکومت کا یکساں سول کوڈ پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ کھٹیما سے اسمبلی ضمنی انتخاب ہارنے کے بعد بی جے پی نے چمپاوت سے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو امیدوار قرار دیا تھا۔ چمپاوت کے موجودہ ایم ایل اے کیلاش چندر گہتوڑی نے ان کے لیے سیٹ خالی کر دی تھی۔ سی ایم دھامی اسمبلی الیکشن کھٹیما سے کانگریس کے بھون چندر کاپڑی سے سات ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.