ETV Bharat / bharat

CM Dhami meets Amit Shah دھامی نے امیت شاہ سے جوشی مٹھ کے لیے مرکزی مدد مانگی

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 7:49 PM IST

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور انہیں جوشی مٹھ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات دی

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو یہاں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور جوشی مٹھ آفت کے لئے مرکزی مدد کی درخواست کی۔

اتراکھنڈ حکومت کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان کے مطابق یہاں وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور انہیں جوشی مٹھ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات دی اور آفت سے راحت کے لیے مرکزی مدد کی درخواست کی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے علاقے کے متاثرہ لوگوں کو ضروری مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مسٹر شاہ کو جوشی مٹھ قصبے کی حالت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ چمولی ضلع کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہونے کے علاوہ یہ قصبہ بھگوان بدری ناتھ کا موسم سرما کا ٹھکانہ بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ شہر اسٹریٹجک نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور سیاحتی نقطہ نظر سے بھی ملک کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوشی مٹھ پرانے لینڈ سلائیڈنگ کی موٹی تہہ کے ملبے پر آباد ہے اور اس قصبے کا 25 فیصد علاقہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوچکا ہے۔ شہر کی تخمینہ آبادی تقریبآ 25000 ہے۔ جوشی مٹھ میونسپلٹی ایریا میں رجسٹرڈ عمارتوں کی تعداد تقریباً 4500 ہے، جن میں سے 849 عمارتوں میں چوڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی تعداد 250 ہو چکی ہے اور سروے کا کام جاری ہے، اس لیے متاثرہ خاندانوں اور عمارتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف مرکزی تکنیکی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تعمیر نو کی ضرورت ہوگی، اس لیے ریاستی حکومت نے بحالی کے لیے پانچ مقامات کی نشاندہی کی ہے، جن کے ارضیاتی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Sinking آفت کے وقت عوام اور انتظامیہ تال میل سے کام کریں، دھامی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.