ETV Bharat / bharat

Ashok Gehlot On Riots: بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت - فسادات سے بی جے پی کو فائدہ

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہندوتوا کا ہے اور اسی وجہ سے وہ فسادات کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں فسادات ہو رہے ہیں، اس کا فائدہ بی جے پی کو ہو رہا ہے۔ Ashok Gehlot Targets BJP and RSS Over Riots

بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت

author img

By

Published : May 16, 2022, 10:52 AM IST

جے پور: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ملک کی کئی ریاستوں میں فسادات پر بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا ہے۔ CM Ashok Gehlot targets BJP and RSS وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ جہاں جہاں فسادات ہو رہے ہیں، اس کا فائدہ بی جے پی کو ہو رہا ہے۔ جس پارٹی کو فسادات کا فائدہ ہو رہا ہے، سمجھ لیں کہ وہی پارٹی فسادات کروا رہی ہے۔ فسادات کے جتنے بھی ملزم گرفتار ہوئے ہیں، وہ سبھی بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہیں، وہ اٹلی سے نہیں ہے۔

بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو فسادات سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ جہاں جہاں فسادات ہو رہے ہیں وہاں کانگریس کو بدنام کیا جارہا ہے۔ کانگریس فسادات کیوں کروائے گی؟ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہندوتوا کا ہے اور اس کی وجہ سے وہ فسادات کروا رہے ہیں۔ انتخابات میں پولرائزیشن کا کھیل کھیلا جارہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے بارے میں دنیا کیا سوچتی ہوگی کہ بی جے پی انتخابات کے دوران 403 ٹکٹوں میں سے اقلیتوں کو ایک ٹکٹ بھی نہیں دے رہی ہے۔ دنیا کو کیا پیغام جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں کسی موضوع پو بات ہوتی ہوگی تو اس میں اس بات کا ذکر ضرور ہوتا ہوگا کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکمران جماعت ہے اور وہاں کی 403 اسمبلی سیٹوں میں سے کسی پر بھی اقلیتوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ اس پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی ہندوتوا ووٹوں کے لیے ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔ ہم کب تک ہندوتوا کے نام پر اس طرح کی سیاست کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگ مہنگائی کی زد میں ہیں۔ اس بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے۔ ملک میں نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ دو کروڑ نوکریاں دینے کی بات ہوئی تھی، لیکن بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین سے ملک چلتا ہے اور آج آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.