ETV Bharat / bharat

Clashes Between SP And BJP in Gonda: بی جے پی اور ایس پی حامیوں کے مابین مار پیٹ، دس زخمی

گونڈا ضلع میں بی جے پی اور ایس پی حامیوں کے درمیان مارپیٹ میں دس لوگ زخمی ہوگئے۔ اس دوران پولیس نے دونوں فریقوں کے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے چار افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ Ten Injured and 4 Arrested in Clashes

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 7:09 AM IST

گونڈا میں بی جے پی ایس پی حامیوں کے مابین مار پیٹ

گونڈا: ریاست اترپردیش میں گونڈا ضلع کے کرنل گنج کوتوالی علاقہ میں منگل کو انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور ایس پی حامیوں کے مابین مارپیٹ میں دس لوگ زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں دونوں طرف سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران پولیس نے دونوں فریقوں کے 15 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے جس میں قاتلانہ حملہ بھی شامل ہے اور 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ Clashes Between SP BJP Workers During Election Campaign in Gonda

اسی دوران بی جے پی امیدوار اجے پرتاپ سنگھ کوتوال پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ تھانے کا گھیراؤ کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔ کوتوالی پھاٹک پر تقریباً دو گھنٹے تک احتجاج جاری رہا اور پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے انتظامی اور پولیس افسران نے منصفانہ کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے دھرنا ختم کرایا۔

مزید پڑھیں:۔ BJP MLA Threatens Voters: بی جے پی رہنما کی عوام کو دھمکی، یوگی کو ووٹ نہیں دیا تو چلوائیں گے بلڈوزر

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوراج نے بتایا کہ کرنل گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار اجے سنگھ اور ایس پی کے امیدوار یوگیش پرتاپ سنگھ کے حامی قصبہ میں تشہیر کے دوران آپس میں لڑ پڑے جس کے دوران دس لوگ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں طرف سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.